ہوم » نیوز » وطن نامہ

ملک میں پھیلنے لگا کورونا وائرس کا نیا اسٹرین، UK کی پروازوں پر 7 جنوری تک بڑھی پابندی

ملک میں برطانیہ میں ملے کورونا وائرس اسٹرین (Coronavirus New Strain) سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔ 13 نئے مریض کس ریاست سے ہیں یہ ابھی صاف نہیں ہو سکا ہے۔ اس درمیان مرکزی حکومت نے برطانیہ (United Kingdom Flights) جانے اور آنے والی فلائٹس پر سات جنوری 2021 تک پابندی بڑھا دی گئی ہے۔

  • Share this:
ملک میں پھیلنے لگا کورونا وائرس کا نیا اسٹرین، UK کی پروازوں پر 7 جنوری تک بڑھی پابندی
ملک میں پھیلنے لگا کورونا وائرس کا نیا اسٹرین،

ملک میں برطانیہ میں ملے کورونا وائرس اسٹرین (Coronavirus New Strain)  سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔ 13 نئے مریض کس ریاست سے ہیں یہ ابھی صاف نہیں ہو سکا ہے۔ اس درمیان مرکزی حکومت نے برطانیہ (United Kingdom Flights) جانے اور آنے والی فلائٹس پر سات جنوری 2021 تک پابندی بڑھا دی گئی ہے۔ پہلے یوکے کی فلائٹس پر 31 دسمبر تک پابندی تھی۔ یونین سول ایوی ایشن وزیر ہردیپ سنگھ پوری  (Union Civil Aviation Minister Hardeep Singh Puri)  نے یہ جانکاری دی۔


ایک آفیشیل بیان میں ہردیپ سنگھ ہوری نے کہا، برطانیہ میں موجودہ حالات کے مدنظر حکومت ہند نے فیصلہ لیا ہے کہ برطانیہ سے ہندستان آنے والی سبھی پروازیں عارضی طور سے سات جنوری 2021 رات 11:59 بجے تک معطل رہیں گی۔ یہ معطلی 22 دسمبر کی شام 11.59 بجے شروع ہوئی۔ اس سے قبل ہردیپ سنگھ پوری نے کہا تھا کہ برطانیہ سے ہندوستان آنے والے تمام مسافروں کا RT-PCR ٹیسٹ کیا جائے گا اور انہیں 7 دن کے کورنٹائن میں لازمی طور سے رہنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عارضی معطلی کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے گا۔


ماہرین کے مطابق ، کوروناوائرس کا نیا اسٹرین  پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس نئی 'قسم' نے وائرس کو بڑھانے والے پروٹین میں تبدیلی کی ہے جس کے ذریعے یہ جسم کی خلیات پر آسانی سے حملہ کر دیتا ہے۔ اس کے تیزی سے پھیلنے کا سبب یہی ہے۔


یونائیٹڈ کنگڈم سے لوٹے بیس مسافروں میں اب تک کورونا وائرس کا نیا اسٹرین پایا گیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ دن بھی ملک کے مختلف حصوں سے چھ ایسے ہی معاملے سامنے آئے تھے۔ کولکاتہ میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کا معاملہ آیا ہے۔ یوکے سے لوٹے ایک شخص میں اسٹرین کی علامت پائی گئی ہیں جسے اب کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔ جینوم سیکوئیکنگ  کے بعد اسٹرین کا پتہ لگا، شخص گزشتہ ہفتے ہی یوکے سے واپس آیا تھا۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 30, 2020 12:08 PM IST