உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں ڈرانے لگی Covid 19 کی رفتار، پازیٹوٹی ریٹ میں 3گنا اضافہ، مگر یہاں راحت والی بات۔۔۔

    Coronavirus in India:  راجدھانی  دہلی میں کورونا کی مثبت شرح میں اضافے پر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیسز بڑھ سکتے ہیں لیکن اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد میں اضافے تک تشویش کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ جب تک اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد نہیں بڑھتی ہے۔

    • Share this:
      Covid-19 pandemic: دہلی میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ راجدھانی دہلی میں کورونا کی مثبت شرح تین گنا بڑھ گئی ہے۔ ایک ہفتہ پہلے تک، جہاں دہلی میں کووڈ-19 کی مثبت شرح 1 فیصد سے کم تھی، وہیں پیر کو یہ بڑھ کر 2.7 فیصد ہو گئی۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں صرف 5079 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، دہلی میں کورونا وائرس کے 137 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ حالانکہ، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ مثبت شرح کیسز میں ایک اور اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی ہے، تب تک پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔
      ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق راجدھانی  دہلی میں کورونا کی مثبت شرح میں اضافے پر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیسز بڑھ سکتے ہیں لیکن اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد میں اضافے تک تشویش کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ جب تک اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد نہیں بڑھتی ہے۔ ایمس کے ڈاکٹر نیرج نچل نے کہا کہ وائرس اب بھی ماحولیات میں موجود ہے۔ اسی لیے ہم اس کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کو دیکھ پا رہے ہیں۔ اگر کووڈ کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح کم رہتی ہے، تو یہ تشویش کا باعث نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ایک ہفتے میں ایمس اسپتال میں داخل ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوا ہے۔

      دہلی حکومت کے ذریعہ شیئر کیے گئے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق، اس وقت کل 9745 بیڈوں میں سے صرف 47 (0.48%) بیڈوں پر ہی کورونا کے مریض ہیں۔ ان میں کلاوتی سرن چلڈرن اسپتال میں 11، رام منوہر لوہیا اسپتال میں آٹھ، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں چھ اور لوک نائک اسپتال میں چار مریض شامل ہیں۔ کلاوتی سرن چلڈرن اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ کچھ مریضوں کو صحت کے دیگر مسائل کے لیے داخل کیا گیا تھا لیکن علاج کے دوران ان میں کورونا وائرس پایا گیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: