کورونا قہر کے درمیان راحت! کم ہونے لگی انفیکشن کی رفتار، آج 6600 نئے کیس، فعال مریض بھی کم
کورونا قہر کے درمیان راحت! کم ہونے لگی انفیکشن کی رفتار
وزارت صحت کے ذریعہ منگل کی صبح 8 بجے اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں 24 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد 5,31,369 ہوگئی ہے، جن میں کیرالہ کے نو مریض بھی شامل ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی رفتار اب کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں سے خوف و ہراس پھیلانے والے کورونا سے آج ملک کو راحت ملی ہے۔ منگل کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ہندوستان میں پیر کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے 6,660 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جب کہ اب ملک میں فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 63,380 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ذریعہ منگل کی صبح 8 بجے اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں 24 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد 5,31,369 ہوگئی ہے، جن میں کیرالہ کے نو مریض بھی شامل ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں انفیکشن کی یومیہ شرح 3.52 فیصد اور ہفتہ وار شرح 5.42 فیصد ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 4.49 کروڑ کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، جو کل کیسز کا 0.15 فیصد ہیں۔ شراب پالیسی گھوٹالہ: منیش سسودیا کی مشکلیں بڑھیں، سی بی آئی کی چارج شیٹ میں پہلی مرتبہ آیا نام
ہندوستان میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی قومی شرح 98.67 فیصد ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 4,48,69,68 افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی شرح 1.18 فیصد ہے۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق ملک بھر میں ویکسینیشن مہم کے تحت ہندوستان، اب تک کووڈ-19 کے خلاف ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ فعال کیسز اب کل انفیکشن کا 0.14 فیصد ہیں، جبکہ قومی صحت یابی کی شرح 98.67 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ فعال کیسز اب کل انفیکشن کا 0.14 فیصد ہیں، جبکہ قومی صحت یابی کی شرح 98.67 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت ملک میں اب تک کووڈ ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ 7 اگست 2020 کو ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی تھی۔ انفیکشن کے کل کیسز 16 ستمبر 2020 کو 50 لاکھ، 28 ستمبر 2020 کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر 2020 کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر 2020 کو 80 لاکھ اور 20 نومبر کو 90 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ 19 دسمبر 2020 کو ملک میں یہ کیسز ایک کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔ 4 مئی 2021 کو متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی اور 23 جون 2021 کو یہ تین کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی۔ پچھلے سال 25 جنوری کو انفیکشن کے کل کیسز چار کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔