Covid19: کورونا کا قہر جاری، 24 گھنٹوں میں نئے کیسز 11 ہزار سے تجاوز، فعال مریض 50 ہزار کے قریب

کورونا کیسز میں زبردست اضافہ

کورونا کیسز میں زبردست اضافہ

وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آج گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 11109 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار سے تجاوز کر کے 49 ہزار 622 تک پہنچ گئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کا انفیکشن مسلسل پھیل رہا ہے اور اس کی رفتار نے ایک بار پھر سب کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ اب ہندوستان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 10 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جو کل یعنی جمعرات کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔

    وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آج گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 11109 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار سے تجاوز کر کے 49 ہزار 622 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 29 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دہلی اور راجستھان میں تین تین مریضوں کی موت کے بعد، چھتیس گڑھ اور پنجاب میں دو دو اور ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، پڈوچیری، تمل ناڈو، اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 5,31,064 ہوگئی۔ دوسری طرف، انفیکشن کی وجہ سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کو دوبارہ ملاتے ہوئے، کیرالہ نے عالمی وبائی مرض کا شکار ہونے والے مریضوں کی فہرست میں مزید نو نام شامل کیے ہیں۔

    Asad Encounter: اسد کے جنازے کی تیاریاں شروع، کھودی جا رہی ہے قبر، جانئے کہاں سے آیا تابوت؟

    ہندوستان کو آج مل جائے گا ڈاکٹر امبیڈکر کی سب سے بلند ترین مجسمہ کا تحفہ، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کریں گے نقاب کشائی

    دراصل، جمعرات کو ہندوستان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 10,158 نئے کیسز سامنے آئے، جو کہ گذشتہ تقریباً آٹھ مہینوں میں ریکارڈ کیے جانے والے روزانہ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 44,998 ہو گئی ہے۔ یہ 230 دنوں کے بعد ملک میں رپورٹ ہونے والے روزانہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہیں۔ گذشتہ سال 26 اگست کو انفیکشن کے روزانہ 10,256 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ بدھ کو ملک میں انفیکشن کے روزانہ 7,830 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کہاں کتنی اموات ہوئی تھیں؟
    جمعرات کی صبح آٹھ بجے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے مہاراشٹر کے نو، گجرات سے دو اور دہلی، کیرالہ، راجستھان اور تمل ناڈو سے ایک ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,035 ہوگئی ہے۔ اسی وقت، انفیکشن کی وجہ سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کو دوبارہ ملاتے ہوئے، کیرالہ نے ان مریضوں کی فہرست میں مزید چار نام شامل کیے جو عالمی وبائی مرض کا شکار ہو گئے۔

    کب کتنے لاکھ پار ہوئے تھے کورونا کے معاملے
    اہم بات یہ ہے کہ 7 اگست 2020 کو ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ انفیکشن کے کل کیسز 16 ستمبر 2020 کو 50 لاکھ، 28 ستمبر 2020 کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر 2020 کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر 2020 کو 80 لاکھ اور 20 نومبر کو 90 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ 19 دسمبر 2020 کو ملک میں یہ کیسز ایک کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔ 4 مئی 2021 کو متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی اور 23 جون 2021 کو یہ تین کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی۔ پچھلے سال 25 جنوری کو انفیکشن کے کل کیسز چار کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: