ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں کورونا وائرس سے نو افراد کی موت، 1204 لوگ متاثر

پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر سندھ صوبہ ہے جہاں انفکیشن کے 421 معاملے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 27, 2020 01:06 PM IST
  • Share this:
پاکستان میں کورونا وائرس سے نو افراد کی موت، 1204 لوگ متاثر
مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیرمیں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 109 ہو گئی ہے اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اسلام آباد۔ پاکستان میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1204 ہوگئی ہے۔جبکہ نو لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر سندھ صوبہ ہے جہاں انفکیشن کے 421 معاملے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ پنجاب میں 411 اس وبا میں مبتلا ہیں اور تین کی موت ہوچکی ہے۔خیبر پختونخوا میں 123 متاثر ہیں اور تین کی موت ہوئی ہے۔ بلوچستان میں اس وبا سے 131 لوگ متاثر ہیں اور ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں 25لوگ متاثر ہیں اور گلگٹ بلتستان میں اس بیماری سے متاثرین کی تعداد 91ہے۔ گلگت میں ایک کی موت ہوئی ہے۔ پاک مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے دو معاملے ہیں۔


اس عالمی وبا کا مرکز چین کاووہان شہر رہا ہے جہاں گزشتہ تین دنوں سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں جاں بحق ہونے والوں کے 80 فیصد 60 سال سے زائد عمر کے تھے ۔ چین میں 81،334 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریبا 3،292 افراد کی اس وائرس کے گرفت میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے ۔


علامتی تصویر


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری کا سب سے بڑا قہر اٹلی میں سامنے آیا ہے ۔ یہاں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8215 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 80،539 مریض متاثر ہو چکے ہیں ۔اسپین میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4365 ہو گئی ہے جو چین سے بھی زیادہ ہے ۔
First published: Mar 27, 2020 01:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading