ہوم » نیوز » عالمی منظر

کوروناوائرس: برازیل کے سب سے بڑے قبرستان میں لاشیں دفنانے کی نہیں بچی جگہ، روس کو پیچھے چھوڑا

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ جنوبی امریکہ کوروناوائرس سے پھیلی وبا کا نیا مرکز بن گیا ہے۔

  • Share this:
کوروناوائرس: برازیل کے سب سے بڑے قبرستان میں لاشیں دفنانے کی نہیں بچی جگہ، روس کو پیچھے چھوڑا
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ جنوبی امریکہ کوروناوائرس سے پھیلی وبا کا نیا مرکز بن گیا ہے۔

برازیل نے کوروناوائرس ے معاملوں میں روس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ وئرس متاثر ملک بن گیا پے۔ یہاں جمعے کو تقریبا 20,000 نئے کیس سامنے آئے جو کہ اب تک کا ریکارڈ ہے۔ برازیل میں ابھی تک کووڈ (Covid-19)  کے 3,30,800  معاملے سامنے آئے ہیں۔ اور 21,000  سے بھی زیادہ لوگوں کی اس میں موت ہوگئی ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں وائرس سے 966  لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اتنی موتوں کے بعد سڑکوں پر لاشیں رکھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ اسپتال اور قبرستانوں میں بھی لاشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔


نیوز ایجنسی ایف ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ جنوبی امریکہ کوروناوائرس سے پھیلی وبا کا نیا مرکز بن گیا ہے۔ جنوبی امریکہ ملک برازیل کووڈ -19 کی وبا سے سب سے زیادہ ملکوں میں سے ہے۔  ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ماہر ڈاکٹر مائیک ریان نے بتایا ایک طرح سے جنوبی جنوبی امریکہ اسس وبا کا نیا مرکز بن گیا ہے اور برازیل یقینا وہان سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ برازیل میں اپوزیشن اور کئی بڑے سائندانوں کا ماننا ہے کہ برازیل میں یہ حالت صدر جیر بولسونارو کے اڑیل رویہ کے چلتے پیدا ہوئی ہے۔


 



برازیل دنیا کا چھٹاایسا ملک ہے جہاں کووڈ ۔19 کی وجہ سے 20،000 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں اور وہاں کو لیکر ایک انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ یہ بحران ابھی اپنی اعلی ترین سطح پر نہیں پہنچا ہے۔ اس کے باوجود صدر جیر بولسونارو نے صورتحال کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ شمالی برازیل کے ایک اسپتال میں نرس جوآؤ آلو نے بی بی سی کو بتایا کہ ایمیزن صوبے میں منؤس واحد جگہ ہے جہاں پر آئی سی یو ہے اور یہاں پر سبھی کے لئے بستر نہیں ہیں جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ مر رہے ہیں۔ میری آئی سی یو یونٹ میں ہمارے چار ڈاکٹر کووڈ 19 پازیٹو پائے گئے ہیں۔ ہماری نرسوں میں سے ایک آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر ہے۔
First published: May 23, 2020 01:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading