ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں کوروناوائرس کا قہر جاری پٹنہ بنا کووڈ -19 کا کیپیٹل، ایک ہزار سے زیادہ کورونا کے مریض

بہار میں اب تک گیارہ ہزار چار سو ساٹھ لوگ کورونا سے متاثر ہیں وہیں پٹنہ کورونا کا کیپیٹل بن گیا ہے۔ پانچ دن میں چار سو کورونا کے مریض پٹنہ میں ملا ہے۔ پٹنہ میں ایک ہزار سولہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔ اب تک گیارہ لوگوں کی جان کورونا کے سبب جا چکی ہے۔

  • Share this:

بہار میں کوروناوائرس کا قہر جاری ہے۔ اب وی وی آئی پی لوگوں کے گھروں میں بھی کورونا داخل ہورہا ہے۔ بہار قانون ساز کونسل کے چیرمین اودھیس نارائن سنگھ کے خاندان میں کورونا نے دستک دی ہے۔ کونسل کے چیئرمین پٹنہ ایمس میں علاج کرانے جارہے ہیں۔ وہیں آرجےڈی کے سینئر لیڈر رگھو ونش پرساد سنگھ کورونا سے متاثر ہوئے تھے، وہیں کانگریس کے ایک لیڈر کو بھی کورونا ہوگیا تھا۔

بہار میں اب تک گیارہ ہزار چار سو ساٹھ لوگ کورونا سے متاثر ہیں وہیں پٹنہ کورونا کا کیپیٹل بن گیا ہے۔ پانچ دن میں چار سو کورونا کے مریض پٹنہ میں ملا ہے۔ پٹنہ میں ایک ہزار سولہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔ اب تک گیارہ لوگوں کی جان کورونا کے سبب جا چکی ہے۔

پٹنہ کے مختلف محلوں میں کورونا کا چین بن رہا ہے وہیں صوبہ کا سب سے بڑا اسپتال پی ایم سی ایچ میں بھی کورونا کا چین بن رہا ہے۔ کئ ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ سب سے اہم بات کی پٹنہ جیسے شہر میں بھی کورونا کا چین رک نہیں رہا ہے۔ حکومت کے ناک کے نیچے کورونا پھیل رہا ہے جس پر کسی طرح کا کوئ کنٹرول ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا ہے۔ دراصل لاک ڈاون میں چھوٹ ملنے کے بعد لوگوں کو ایسا لگنے لگا ہیکہ کورونا پینڈیمک کا خاتمہ ہوگیا۔ شہر کے چوک چوراہوں سے لیکر، سڑک، بازار، سبزی مارکیٹ میں زبردست بھیڑ ہوتی ہے جسے کورونا کے پھیلنے کا سبب مانا جارہا ہے۔

حکومت کی جانب سے بار بار اپیل کئے جانے کے بعد بھی لوگ غیر ضروری کام سے بھی بازاروں میں دیکھائ دے رہے ہیں۔ ادھر پٹنہ میں بڑھ رہے کورونا چین کو روکنے کے لئے حکومت نے سخت تدابیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن علاقوں میں کورونا کے زیادہ مریض ہیں وہاں سروے کراکر میڈیکل سہولت پہنچانے کا اعلان کیاگیا ہے۔

First published: Jul 04, 2020 09:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading