ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کوورنا وائرس سے دنیا بھر میں 21 ہزار لوگوں کی موت، ہندوستان میں اب تک 613 معاملے

کورونا وائرس سے دنیا میں اب تک 21000 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اب تک دنیا میں کورونا وائرس کے 427940 پازیٹیو کیس سامنے آ چکے ہیں۔

  • Share this:
کوورنا وائرس سے دنیا بھر میں 21 ہزار لوگوں کی موت، ہندوستان میں اب تک 613 معاملے
کوورنا وائرس سے دنیا بھر میں 21 ہزار لوگوں کی موت، ہندوستان میں اب تک 613 معاملے

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 95 نئے معاملے سامنے ائے ہیں۔ اس کے بعد کورونا کے انفیکشن میں مبتلا لوگوں کی مجموعی تعداد 613 ہوگئی ہے۔ وہیں، اب تک اس وائرس سے 12 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ احمد آباد میں 85 سال کی ایک بزرگ خاتون نے بدھ کی دیر رات دم توڑ دیا۔


کورونا وائرس سے دنیا میں اب تک 21000 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اب تک دنیا میں کورونا وائرس کے 427940 پازیٹیو کیس سامنے آ چکے ہیں۔ اس فہرست میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ اٹلی آگے ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 7503 اموات ہو چکی ہیں۔


اٹلی میں طبی عملہ احتیاط کے طور پر ماسک پہنے ہوئے۔ رائٹرز۔


اٹلی کے شہری سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 683 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ منگل کے مقابلے میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔ منگل کو اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے 743 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔بیان کے مطابق بدھ کو اٹلی میں کورونا وائرس کے 5210 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 74386 ہو گئی ہے، اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے اور جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 9362 مریض مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

دوسری طرف، امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے کیسز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور اب تک اس وبا سے ملک میں 849 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر ( سی ایس ایس ای ) نے بدھ کو اس کی اطلاع دی۔ سی ایس ایس ای کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کے 61 ہزار167 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ امریکہ کے نیویارک میں سب سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔
First published: Mar 26, 2020 08:44 AM IST