ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا وائرس نے توڑے سارے ریکارڈ ، 24 گھنٹوں میں 1.68 لاکھ نئے معاملات ، 6 ماہ بعد 900 سے زیادہ اموات

Coronavirus outbreak in India: ملک کی چار ریاستوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ ان میں مہاراشٹر ، دہلی ، اترپردیش اور مدھیہ پردیش شامل ہیں ۔ مہاراشٹر میں پہلی مرتبہ یہ تعداد 63 ہزار کے پار چلی گئی ہے ۔ یہاں 63294 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ ریاست میں 349 اموات بھی ہوئی ہیں ۔

  • Share this:
کورونا وائرس نے توڑے سارے ریکارڈ ، 24 گھنٹوں میں 1.68 لاکھ نئے معاملات ، 6 ماہ بعد 900 سے زیادہ اموات
کورونا وائرس نے توڑے سارے ریکارڈ ، 24 گھنٹوں میں 1.68 لاکھ نئے معاملات ، 6 ماہ بعد 900 سے زیادہ اموات

نئی دہلی : ملک میں کورونا کے معاملات روز نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 68 ہزار 912 لوگ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ یہ ملک میں ایک دن میں ملنے والے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ اس سے پہلے 10 اپریل کو ایک لاکھ 52 ہزار 565 معاملات سامنے آئے تھے ۔ ملک کی چار ریاستوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ ان میں مہاراشٹر ، دہلی ، اترپردیش اور مدھیہ پردیش شامل ہیں ۔ مہاراشٹر میں پہلی مرتبہ یہ تعداد 63 ہزار کے پار چلی گئی ہے ۔ یہاں 63294 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ ریاست میں 349 اموات بھی ہوئی ہیں ۔


کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ گزشتہ دن 904 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ۔ یہ گزشتہ چھ ماہ میں ایک دن میں جان گنوانے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ گزشتہ دن ایکٹیو کیسز میں 93590 کا اضافہ ہوا ۔ اب زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے ۔ ابھی ملک میں 12 لاکھ ایک ہزار نو کورونا کے ایکٹیو کیسیز ہیں ۔


ملک میں اب تک ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں ۔ ان میں سے ایک کروڑ 21 لاکھ ، 56 ہزار 529 افراد شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 179 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔




مراٹھواڑا خطہ میں کورونا کے 7454 نئے کیسز

ادھرمہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے قہر کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 7454 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ اطلاع طبی اہلکاروں نے پیر کے روز دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔ اس دوران 111 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے موصولہ معلومات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا یہاں سب سے زیادہ 1،280 نئے کیسز اور 33 اموات ہوئی ہیں، اس کے بعد ناندیڑ میں 1858 نئے کیسز اور 27 اموات ، پربھنی میں 405 کیسز اور 20 اموات، بیڈ میں 1065 معاملات اور 11 اموات ، جالنا میں 495 کیسز اور 9 اموات، ہنگولی میں 133 معاملات اور 5 اموات، لاتور میں 1647 نئے کیسز اور تین اموات اور عثمان آباد میں 573 نئے معاملات اور 3 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

بو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 12, 2021 10:31 AM IST