ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر میں کوروناوائرس کا قہرجاری، موت کے 5 دن بعد بزرگ شخص کی رپورٹ کوروناپازیٹو

شمالی کشمیر کے ماموسہ پٹن سے تعلق رکھنے والے ایک چھیاسی سالہ شخص کی انتیس مئی کو پٹن میں موت کے بعد آج پانچ دن گزر جانے کے بعد کورنا وائرس کا مثبت (Coronavirus Positive) کیس سامنے آیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ماموسہ پٹن کے یہ بزرگ شہری پہلے بیمار پڑا تھا۔ جس کے بعد ان کی موت واقع ہوئی۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر میں کوروناوائرس کا قہرجاری، موت کے 5 دن بعد بزرگ شخص کی رپورٹ کوروناپازیٹو
علامتی تصویر

وادی کشمیر (Kashmir) میں کورنا وائریس(Coronavirus) کا قہر جاری ہے ۔ہر روز کورنا کے مثبت معاملے تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں ۔وہیں مرنے والوں کی تعداد بدستور بڑھ رہی ہے۔ آج بھی شمالی کشمیر کے ماموسہ پٹن سے تعلق رکھنے والے ایک چھیاسی سالہ  شخص کی انتیس مئی کو پٹن میں موت  کے بعد آج پانچ دن گزر جانے کے بعد  کورنا وائرس کا مثبت (Coronavirus Positive) کیس سامنے آیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ماموسہ پٹن کے یہ بزرگ شہری پہلے   بیمار پڑا تھا۔ جس کے بعد  ان کی موت واقع ہوئی۔

بی ایم او پٹن ڈاکٹر تصور نے نیوز18اردو کو بتایا کہ موت کے بعد انہیں سب ڈسٹرکٹ اسپتال پٹن پہنچایا گیا تھا  جہاں مہلوک  شخص کا  کورونا وائرس کا سیمپل (coronavirus test) لیا گیا جس کا آج  پانچ دن گزر جانے کے بعد مثبت ٹسٹ سامنے آیا ہے۔  بی ایم او پٹن  نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ  مہلوک شخص کی تجہیز و تکفین  پروٹوکول کے مطابق کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب انتیس مئی کو ان کی موت ہوئی  تھی  تب  انہیں اسپتال پہنچا گیا تھا جب  اسپتال سے واپس اپنے گھر بھیجا گیا تو  جو لوگ ان کے ہمراہ تھے  انہیں اس وقت  پی پی ای کٹس فراہم کئے گئے  تھے۔ تاکہ وہ اپنے آپ اور دوسروں کو محفوظ کرکے اس میت کی تجہیز و تکفین کرسکیں ۔پانچ دن پہلے اس بزرگ شخص کی موت سنتے ہی پٹن علاقے میں سراسیمگی کا ماحول پھیل گیا۔


اب دیکھنا یہ کہ  کون کون سے لوگ اس علاقے میں اس شخص کے رابطے میں آئے  ہون گے ان کو اب آئی سولیشن کرنے کی ضرورت ہے ،بی ایم او  پٹن نے بتایا کہ ان لوگوں کو کورٹین کیا جائے گا ۔انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ جو بھی اس مہلوک شخص کے رابطے میں آچکے ہیں وہ اپنے آپ کو پیش کریں اوراپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائیں ۔ واضح رہے کہ پٹن میں کورنا سے شخص کی موت  سے وادی میں  کورنا اموات کی تعداد چونتیس   تک پہنچ گئی ہے۔

First published: Jun 04, 2020 09:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading