ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر : 220 طلبہ اور 4 اسٹاف کے کووڈ پازیٹیو ہونے کے بعد واشم کا ہاسٹل کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا

Coronavirus outbreak in Maharashtra: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8807 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ یہ 18 اکتوبر کے بعد سب سے زیادہ اعداد و شمار ہے ۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 80 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر : 220 طلبہ اور 4 اسٹاف کے کووڈ پازیٹیو ہونے کے بعد واشم کا ہاسٹل کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا
Coronavirus outbreak : مہاراشٹر میں کورونا دھماکہ ، واشم کے ہاسٹل میں 190 طلبہ کووڈ 19 پازیٹیو ۔ (PTI)

ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا وائرس کی رفتار بڑھتی جارہی ہے ۔ مہاراشٹر میں حالات کافی دھماکہ خیز ہوتے جارہے ہیں ۔ تازہ جانکاری کے مطابق واشم ضلع کے ایک اسکول کے ہاسٹل میں 220 طلبہ اور چار اسٹاف کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ ریسوڑ تحصیل کے گاوں دیگاوں میں واقع آشرم شالا میں طلبہ پڑھنے کیلئے یہیں پر واقع ہاسٹل میں رہتے ہیں ۔ تقریبا ان سبھی طلبہ کا تعلق امراوتی سے ہے ۔ مہاراشٹر میں کورونا کی دوسری لہر کی شروعات بھی امراوتی ضلع سے ہی ہوئی ہے ۔ یہاں فی الحال یکم مارچ تک لاک ڈاون لاگو ہے ۔ اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد ہاسٹل کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے ۔


مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8807 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ یہ 18 اکتوبر کے بعد سب سے زیادہ اعداد و شمار ہے ۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 80 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ مہاراشٹر میں کورونا کے نئے اسٹرین سامنے آنے سے افراتفری مچ گئی ہے ۔ کرناٹک اور گجرات جیسی پڑوسی ریاستوں کی جانب سے پہلے ہی سفری پابندی نافذ کی جاچکی ہے ۔


مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 701 نئے کیسز اور7 ہلاکتیں


مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کی وبا پھر سے پھیلنے لگی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور سات مریضوں کی موت ہوگئی۔ جمعرات کے روز ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی ۔ خطہ کے سبھی اضلاع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کورونا وائرس کے 281 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد ضلع لاتور میں 98 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ ضلع بیڈ میں 57 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی ، ضلع ناندیڑ اور پربھنی میں 55-55 کیسز اور ایک ایک مریض کی موت ہوگئی۔ ضلع جالنا میں 117 ، ضلع ہنگولی میں 27 اور ضلع عثمان آباد میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ خطہ کے اورنگ آباد ، ہنگولی اور لاتور اضلاع میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

پونے میں رات گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک گھومنے پھرنے پر روک

علاوہ ازیں پونے میں بھی لوگوں کے گھومنے پھرنے پر رات گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک روک رہے گی ۔ حالانکہ اس دوران ضروری کاموں سے وابستہ لوگ آمدورفت کرسکیں گے ۔ ضلع میں 28 فروری تک اسکول ، کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 25, 2021 10:15 AM IST