ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا بھر میں کورونا کاقہرجاری : امریکہ سمیت کئی ممالک میں نئے کیسزمیں اضافہ

کورونا وائرس سے امریکہ کی نیویارک ریاست سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ نیو یارک شہر میں اب تک مجموعی 2250 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 06, 2020 09:34 AM IST
  • Share this:
دنیا بھر میں کورونا کاقہرجاری : امریکہ  سمیت کئی ممالک میں نئے کیسزمیں اضافہ
ادھر سب ڈسٹرکٹ اسپتال کپوارہ میں آئیسولیشن میں رکھے گئے مریضوں کا الزام ہے کہ طبی عملہ ان کی طرف کسی بھی طرح کی توجہ نہیں دے رہا ہے رات کے دوران طبی عملہ نظر نہیں آتا ہے اور ایسے میں صبح کی چائے بھی مرکز کے باہر سڑک پر رکھی جاتی ہے۔۔(تصویر : یحیٰ سلطان )۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پیر کو بڑھ کر 9000 سے تجاوز کر گئی ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9562 تک پہنچ گئی ہے ۔ کورونا وائرس سے امریکہ کی نیویارک ریاست سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ نیو یارک شہر میں اب تک مجموعی 2250 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے اب تک 331000 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ امریکہ اٹلی اور سپین کے بعد تیسرا ایسا ملک ہیں جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اٹلی میں اب تک 15880 اور سپین میں 12400 افراد ہ کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔


مراکش میں کوروناوائر س کے 1000 سے زیادہ کیسز، 70 ہلاک


مراکش میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور یہاں اس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے ۔مراکش کی وزارت صحت نے اس کی اطلاع دی ۔وزارت نے کہا کہ مراکش میں اب تک کورونا وائر س کے 1021 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس سے یہاں 76 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔مراکش ان ممالک میں شامل ہیں جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے اسٹیٹ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ۔ جان ہا پکنز یونیورسٹی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 69000 افراد کی اس سے موت ہوئی ہے ۔



اسرائیل: کورونا وائرس کے کیسز بڑھ کر 8430

اسرائیل میں کورونا وائرس کے کیس بڑھ کر 8430 ہو گئے ہیں اور اس سے یہاں مرنے والوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی ہے۔اس کی اطلاع وزارت صحت نے دی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر یہاں 412 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور تین افراد کی موت ہوئی ہے۔اسرائیل کے وزیر صحت یعقوب لٹذمین اور وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے مشیر روكا پالچ بھی اس سے متاثر ہیں. گزشتہ جمعہ کو حکومت نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کا کورونا وائرس کا ٹسٹ کیا گیا تھا جو نگیٹو آیا ہے۔

فرانس :کورونا وائرس کے 70000 کیسز، آٹھ ہزارہلاکتیں

فرانس میں کورونا وائرس کے اب تک 70000 کیسز سامنے آ چکے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار پہنچ گئی ہے۔صحت انتظامیہ نے بیان جاری کر کے اس کی تصدیق کی۔ بیان کے مطابق فرانس میں اب تک کورونا وائرس کے کل 70478 کیسز سامنے آئے ہیں۔صحت حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی ہلاکت کی تعداد 8078 تک پہنچ گئی ہے. ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 357 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
First published: Apr 06, 2020 09:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading