ہوم » نیوز » وطن نامہ

ملک میں 21 دنوں میں 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگایا گیا کورونا وائرس کا ٹیکہ : وزارت صحت

Coronavirus Vaccination: ہندوستان صرف 21 دنوں میں 50 لاکھ لوگوں کو تیزی سے کورونا کا ٹیکہ لگانے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ یہی نہیں ہندوستان نے کورونا کی مجموعی جانچ کے معاملے میں بھی ایک مثالی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 06, 2021 06:03 PM IST
  • Share this:
ملک میں 21 دنوں میں 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگایا گیا کورونا وائرس کا ٹیکہ : وزارت صحت
ملک میں 21 دنوں میں 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگایا گیا کورونا کا ٹیکہ : وزارت صحت

ہندوستان صرف 21 دنوں میں 50 لاکھ لوگوں کو تیزی سے کورونا کا ٹیکہ لگانے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کے بعد امریکہ نے 24 دن میں یہ کارنامہ حاصل کیا اور 5 دن میں برطانیہ اور اسرائیل نے 5 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے ہیں۔ وزارت کے مطابق ہندوستان نے بھی کورونا کی مجموعی جانچ کے معاملے میں بھی ایک مثالی ریکارڈ قائم کیا ہے۔


وزارت کے مطابق ملک میں آج تک کورونا ٹسٹ بیس کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے جس میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7،40،794 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ مجموعی طور سے 2369 ٹیسٹ لیبارٹریوں کے ساتھ جن میں 1214 سرکاری اور 1155 نجی لیباریٹیاں شامل ہیں ۔ ٹیسٹ کی گنجائش کو بڑھایا جارہا ہے۔


وزارت نے کہا کہ ملک میں سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہو کر ڈیڑھ لاکھ سے کم ہوگئی ہے، جو آٹھ ماہ میں سب سے کم ہے۔ اب تک 54 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکروں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ملک میں اب انفیکشن کی شرح 1.37 فیصد ہے۔ ملک میں اب تک 54 لاکھ 16 ہزار 849 لوگوں کو کوڈ 19 ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔


وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 11،713 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے کووڈ 19 متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ 14 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 14،488 مریض صحتمند ہوئے ، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 10 ہزار 796 ہوگئی ہے۔

وہیں ایکٹیو کیسز 2870 سے گھٹ کر 1.48 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 95 مریض فوت ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 918 ہوگئی۔ اس سے قبل 2 فروری کو 94 مریضوں کی موت ہوئی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 06, 2021 06:03 PM IST