ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین سے لوٹے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کورونا سے گھبرائے، سیلف۔آئی سولیشن میں گئے

پاکستانی چینل سماٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بدھ کی صبح وہ چین (china) سے لوٹے ہیں اور انہیں کورونا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔

  • Share this:
چین سے لوٹے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کورونا سے گھبرائے،  سیلف۔آئی سولیشن میں گئے
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستان  (Pakistan)  کے وزیر خارجہ محمود قریشی (Shah Mahmood Qureshi) نے کہا ہے کہ احتیاط کے مد نظر وہ جلد کورونا کا ٹیسٹ کرائیں گے۔ چین سے لوٹے شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسٹ کے نتیجے تک وہ "سیلف آئی سولیشن" (self isolating )  میں ہی رہیں گے۔

پاکستانی چینل سماٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بدھ کی صبح وہ چین (china)  سے لوٹے ہیں اور انہیں کورونا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔ بتادیں کہ اس ٹرپ پر ان کے ساتھ پاکستانی صدر عارف علوی اور ایم این اےMNA   اسد عمر بھی گئے تھے۔ پاکستانی حکومت نے بھی غیرملک سے لوٹ رہے شخص کو ٹیسٹ کرانے کی گائڈ لائن جاری کی ہوئی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے جانے سے پہلے ٹیسٹ کرایاکیا تھا جو نگیٹوتھا، بعد میں بیجنگ میں بھی ٹیسٹ ہوا جو کہ نگیٹوتھا۔ حالانکہ اب ہم واپس آئے ہیں اور دوبارہ ٹیسٹ کر ایا ہےاور نتائج کا انتظارکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ آنے تک میں نے خود کو آئی سولیشن میں رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر یہ ٹیسٹ نگیٹو بھی آیا تو وہ 5 دن بعد ایک بار پھر ٹیسٹ کرائیں گے۔

First published: Mar 18, 2020 07:39 PM IST