ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری

گزشتہ شام سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں درنگ بل پانپور کے رہنے والے 55 سالہ مریض کی موت ہو گئی جس کو بعد میں اسے ایس او پی کے تحت تحصیلدار کی نگرانی میں سپرد خاک کیا گیا۔

  • Share this:
وادی کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری
وادی کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری

وادی کشمیر میں روز بہ روز کورونا مثبت کیسوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وہیں، جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں بھی پچھلے مہینوں کے مقابلے میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ ابھی تک اس بیماری سے  3 مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ شام سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں درنگ بل پانپور کے رہنے والے 55 سالہ مریض کی موت ہو گئی جس کو بعد میں اسے  ایس او پی کے تحت تحصیلدار کی نگرانی میں سپرد خاک کیا گیا۔


وہیں، ماہ جون میں 50 سالہ شخص کی بھی کورونا سے موت ہوئی تھی۔ ادھر 20 روز قبل بٹھین کھریو پانپور میں ایک بزرگ خاتون کی بھی  اسی بیماری سے موت ہوئی تھی۔ میڈیکل بلاک پانپور میں ابھی 200 کے قریب مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ وہیں، 119 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ قصبہ میں ایک کووڈ اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے اور تین قرنطینہ سینٹر بھی موجود ہیں۔ تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے نیوز ایٹین اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قصبے اور مضافاتی علاقوں میں لاک ڈاون کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ زون والے علاقوں میں محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ باقی محکمہ بھی اپنا کام انجام دے رہے ہیں تاکہ لوگوں کو کوئی بھی مشکلات درپیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ایک حکم نامے کے مطابق عید سے قبل دو دن اگرچہ لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم انہی دکانداروں کو دکان کھولنے کی اجازت ہوگی جن دکانداروں نے کورونا ٹیسٹ کرائے ہوں گے۔


ان کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران 16000 روپیہ کا نہ صرف جرمانہ کیا بلکہ 30 کے قریب دکانوں کو سیل بھی کیا گیا جو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ انہوں نے لوگوں سے اس بیماری کو روکنے کے لئے تعاون دینے کی اپیل کی۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 27, 2020 08:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading