ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم نے کہا۔ اب ڈرون سے ہو گی گاووں کی میپنگ، جانئے خاص باتیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس وبا نے ہمیں ایک سبق بھی دیا ہے۔ اس موقع پر میں ہر کسی کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کورونا نے ہمیں سکھایا ہے کہ ہمیں خود کفیل ہونا ہی پڑے گا۔

  • Share this:
وزیر اعظم نے کہا۔ اب ڈرون سے ہو گی گاووں کی میپنگ، جانئے خاص باتیں
وزیر اعظم نریندر مودی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پنچایت راج کے دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر کے لاکھوں سرپنچ ٹیکنالوجی سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم نے جن پنچایت کو ایوارڈ ملا ہے، انہیں مبارک باد دی۔ آئیے جانتے ہیں وزیر اعظم مودی کی پنچایتوں کے ساتھ کی گئی خاص باتیں۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس وبا نے ہمیں ایک سبق بھی دیا ہے۔ اس موقع پر میں ہر کسی کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کورونا نے ہمیں سکھایا ہے کہ ہمیں خود کفیل ہونا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران نے سکھایا ہے کہ ریاستی سطح پر ہمیں خود کفیل ہونا پڑے گا۔ کورونا نے ہمیں سبق سکھایا ہے کہ ہم باہر کے ملکوں پر منحصر نہ رہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گرام پنچایت جتنا مضبوط ہو گی اس سے جمہوریت بھی اتنا ہی مضبوط ہو گی۔



وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت مسلسل اس پر کام کر رہی ہے۔ آج حکومت نے سوا لاکھ سے زیادہ پنچایتوں میں براڈ بینڈ پہنچا دیا ہے۔ گاووں میں کامن سروس سینٹر پہنچ چکا ہے۔ آج گاوں گاوں تک سستا موبائل پہنچ چکا ہے۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اتنا بڑا بحران آیا، اتنا بڑا عالمی وبا آیا، لیکن ان دو تین مہینوں میں ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ ہندوستان کا شہری، محدود وسائل کے بیچ کئی مشکلات کے سامنے جھکنے کی بجائے ان سے ٹکرا رہا ہے، لوہا لے رہا ہے۔
First published: Apr 24, 2020 11:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading