ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ضلع کولگام میں کوروناوائرس کے چلتے ریڈ زون علاقوں کو سیل کرنے کا عمل جاری

لع کولگام میں اب تک کوروناوائرس کے 5 مثبت کیس سامنے آئےہیں، ضلع میں کئ مشکوک افراد کے نمونے پہلے ہی ٹیسٹ کے لیے بیج دیے گیے ہیں تاہم ان کی رپورٹ آنا باقی ہے قصبہ کولگام میں گذشتہ دنوں پہلا مثبت کیس سامنے آیا جس کے بعد متعلقہ علاقے کو ریڈ زون جبکہ ملحقہ علاقوں کو بفر زون میں تبدیل کر دیا گیا۔

  • Share this:

کولگام:  ضلع کولگام میں اب تک کوروناوائرس کے 5 مثبت کیس سامنے آئےہیں،  ضلع میں کئ مشکوک افراد کے نمونے پہلے ہی ٹیسٹ کے لیے بیج دیے گیے ہیں تاہم ان کی رپورٹ آنا باقی ہے  قصبہ کولگام میں گذشتہ دنوں پہلا مثبت کیس سامنے آیا جس کے بعد متعلقہ علاقے کو ریڈ زون جبکہ ملحقہ علاقوں کو بفر زون میں تبدیل کر دیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی ضلع کے سوپٹ ٹینگ پورہ،  کھوری بٹہ پورہ اور قاضی گنڈ علاقوں سے کئ مثبت کیس سامنے آئے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہائش پزیر لوگ ڈر و خوف کی وجہ سے سہم گئے۔ ضلع کے ان علاقوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے جبکہ ان کے ملحقہ علاقوں کو بفر زون کا درجہ دیا گیا ہے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی  ہے جبکہ لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی  ہے۔  اس طرح ضلع میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور کئ خدشات لاحق ہو رہے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ شوکت اعجاز بٹ اور ایس ایس پی گورندھر پال سنگھ نے روز اول سے ہی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی اور انکے مطابق کورانطین اور دیگر سہولیات کو دستیاب رکھا گیا ہے،  ضلع انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کوشش کی وجہ سے کوروناوایرس کیسوں میں بہت حد ےک کمی رونما ہوئی  ہے تاہم۔ لوگوں کا دست تعاون ضروری ہے اور اسکے بغیر کوروناوایرس کے خلاف جنگ جیتنا نا ممکن ہے لہذا لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی  ہے اور انہیں انتظامیہ کی ایڈوایزری کو عملانے کے لیے کہا گیا ہے۔

(جموں۔کشمیر سے ظہور رضوی کی رپورٹ)

First published: Apr 14, 2020 11:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading