ملک میں کوروناوائرس کے خلاف جنگ جاری ہے۔ اس لڑائی میں ریلائنس فاؤنڈشن اہم کردار نبھارہا ہے۔ ریلائنس فاؤنڈیش نے اسی کے مدنظر کوروناواریئرس کو سلام کرتے ہوئے ایک شارٹ فلم بنائی ہے۔ ویڈیو بیک گراؤنڈ میں 'کردے میرے حوالے، ہے تیرے درد یہ سارے'۔ گانا چل رہا ہے۔ ویڈیو کے آخری میں ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی کہتی ہیں۔ "ہم سب ساتھ مل کر اس لڑائی کو جیتیں گے"۔
گانے کے بول ہیں۔۔
کردے میرے حوالے
تیرے درد یہ سارے
سینے سے لگا لوں
ان میں ماں
تیرے آنسو میں چرالوں
پلکوں پہ میں سجالوں
جھکنے نہ دیں گے سر کبھی تیرا
جیتا رہے میرا انڈیا
کوروناوائرس کے بڑھتے معاملوں کے مدنظر ریلائنس لائف سائنس ٹیم نے ہندستان کا سب سے بڑا کووڈ ٹیسٹ کا لیب بنایا ہے جہاں ہر دن 3500 ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریلائنس نے ہندستان کا پہلا کووڈ-19 اسپیشیئلٹی اسپتال بھی بنایا ہے۔
ریلائنس 100000 PPEs اور ماسک ہر دن اپنے اسپیشل فیکٹری میں تیار کرتا ہے۔ ابھی تک ریلائنس کی ٹیم نے4 کروڑ لوگوں کو مفت کھانا کھلایا ہے۔ ریلائنس کی ٹیم نے لاکھوں کنبوں کو گروسری پروڈکٹ دئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ریلائنس جیو جی ٹیم ہندستان میں سبھی کو اپنے نیٹ ورک کے ذریعے کنیکٹڈ رکھ رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔