ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Coronavirus Second Waves:کورونا کے مریضوں میں پائی جارہی ہیں یہ خطرناک علامتیں، آپ بھی رہیں ہوشیار

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بہت سارے مریض ہمارے سامنے آرہے ہیں جن کی دونوں کانوں میں سماعتیں کی قوت کمزور ہوگئی اور وہ کم سن رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ،کورونا سے متاثرہ بعض مریضوں کی نظر میں کمی کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں

  • Share this:
Coronavirus Second Waves:کورونا کے مریضوں میں پائی جارہی ہیں یہ خطرناک علامتیں، آپ بھی رہیں ہوشیار
کورونا وائرس کو لے کر نئی گائیڈلائنس جاری

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں کورونا کے لگ بھگ 2 لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر پہلے ہی بہت خطرناک نظر آرہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس بار کورونا انفیکشن کا براہ راست اثر آنکھوں اور کانوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ اس بار کورونا وائرس کی علامتیں بنیادی طور پر وائرل بخار کے ساتھ سامنے آرہی ہے۔ اسہال ، پیٹ میں درد ، الٹی ، بدہضمی ،گیس ، جلن ، بھوک میں کمی اور جسم میں درد جیسی علامتیں ظاہر ہورہی ہے ۔


علامتی تصویر
علامتی تصویر


ڈاکٹروں کے مطابق KGMU اور SGPGI سمیت کئی دوسرے کوڈ اسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کو دیکھنے اور سننے میں دشواری ہورہی ہے۔ ان اداروں کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بہت سارے مریض ہمارے سامنے آرہے ہیں جن کی دونوں کانوں میں سماعتیں کی قوت کمزور ہوگئی اور وہ کم سن رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ،کورونا سے متاثرہ بعض مریضوں کی نظر میں کمی کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب مریضوں کے جسم کے مختلف حصوں میں تکلیف ہورہی ہےجس کا اثر کانوں اور آنکھوں پر بھی دیکھنے کو مل رہاہے۔


، لکھنؤ کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ طب کے چیئرمین ڈاکٹر وکرم سنگھ کے مطابق ، دوسری لہر میں کورونا تیزی سے لوگوں کو بیمار کررہا ہے۔ زیادہ تر مریضوں میں ، قے ​​، اسہال ، بدہضمی ، گیس ، جسم میں درد کے علاوہ جلن اور نظر اور سماعت کی قوتیں کمزور ہورہی ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Apr 15, 2021 12:33 PM IST