உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Coronaviurs: اسپتالوں میں بڑھ رہی مریضوں کی تعداد، دہلی میں ہر دن 8 سے 10 اموات

    Coronaviurs: اسپتالوں میں بڑھ رہی مریضوں کی تعداد، دہلی میں ہر دن 8 سے 10 اموات ۔ فائل فوٹو ۔

    Coronaviurs: اسپتالوں میں بڑھ رہی مریضوں کی تعداد، دہلی میں ہر دن 8 سے 10 اموات ۔ فائل فوٹو ۔

    قومی راجدھانی میں کورونا کے معاملات جہاں ایک طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں تو وہیں انفیکشن سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی ڈرانے لگی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اسپتال پہنچنے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : قومی راجدھانی میں کورونا کے معاملات جہاں ایک طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں تو وہیں انفیکشن سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی ڈرانے لگی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اسپتال پہنچنے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی کے اسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا کے مریض ہر روز بڑھ رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 انفیکشن میں تیزی آ رہی ہے، پازیٹیویٹی کی شرح بھی بڑھ رہی ہے اور بڑی بات یہ ہے کہ پہلے جن لوگوں کو کورونا ہوچکا ہے ، ان کے بھی ایسے کئی معاملات سامنے آرہے ہیں، جنہیں دوبارہ انفیکشن ہوا ہے ۔

      کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے بھی ٹویٹ کیا اور کہا کہ ہمارے لئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ وبا ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوئی ہے۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کورونا پروٹوکول پر عمل کریں، انہوں نے لکھا کہ ہم ہارنے کا رسک نہیں اٹھا سکتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: لکھنو کے بڑا امام باڑہ میں بھول بھلیاں کا گنبد اچانک گرا، گائیڈ زخمی


      وہیں لینسیٹ کمیشن کی رکن ڈاکٹر سنیلا گرگ نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے صحت یابی کی شرح اچھی ہے، لیکن بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی کے اسپتالوں میں موجود 9 ہزار کورونا بیڈس میں سے 500 پر اب بھی مریض ایڈمٹ ہیں۔ وہیں 2129 آئی سی یو بیڈس میں سے 20 پر مریض ہیں۔ جبکہ 65 لوگ ایسے بھی ہیں جو وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر گرگ نے کہا کہ حالانکہ ان معاملات کو دیکھ کر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اب محتاط رہنے کی بہت ضرورت ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی کو منانے میں لگی کانگریس،صدر کے الیکشن میں تاخیر کا امکان!


      ادھر پیر کو دہلی میں 1227 کورونا متاثرین پائے گئے تھے ۔ وہیں پازیٹیویٹی کی شرح 14.57 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔ جبکہ انفیکشن کی وجہ سے آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی تھی ۔ اس سے پہلے دہلی میں لگاتار 12 دنوں تک 2 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اتوار کے کیسز پر نظر ڈالیں تو 2162 معاملات سامنے آئے تھے اور پانچ اموات ہوئی تھیں۔ وہیں اس سے ایک دن پہلے ہفتہ کو 9 افراد کی کورونا سے موت ہو گئی تھی۔ جمعہ کو کورونا انفیکشن کی وجہ سے 10 افراد کی موت ہوئی تھی ، جو کہ گزشتہ 6 ماہ میں سب سے زیادہ تھی۔

      دریں اثنا دہلی میں بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ کورونا کے کیسز ضرور بڑھ رہے ہیں، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، نئے متاثرین میں زیادہ تر معاملات سنگین نہیں ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: