ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس نے توڑے سارے ریکارڈس ، ایک ہفتے میں بڑھے 67 فیصد معاملات ، 41 فیصد زیادہ اموات

Coronavirus: اتوار کو ہندوستان میں میں کورونا کے 47 ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ۔ گزشتہ 130 دنوں کے بعد یہ ایک دن میں سب سے بڑا اضافہ ہے ۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ ہندوستان میں پچھلی مرتبہ کے مقابلہ موت کی شرح فی الحال کم ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس نے توڑے سارے ریکارڈس ، ایک ہفتے میں بڑھے 67 فیصد معاملات ، 41 فیصد زیادہ اموات
کورونا وائرس نے توڑے سارے ریکارڈس ، ایک ہفتے میں بڑھ 67 فیصد معاملات ، 41 فیصد زیادہ اموات

ملک بھر سے اب کورونا کے ڈرانے والے اعداد و شمار سامنے آرہے ہیں ۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران وائرس کے نئے معاملات میں 67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ان سات دنوں کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا کی زد میں آئے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران موت کی شرح میں بھی 41 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ گزشتہ نو ہفتوں کے بعد سب سے زیادہ 1239 لوگوں کی جان گئی ہے ۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ ہندوستان میں پچھلی مرتبہ کے مقابلہ موت کی شرح کافی کم ہے ۔


گزشتہ ایک ہفتہ ( 15 سے 21 مارچ ) کے دوران ملک بھر میں ۲۔۶ لاکھ نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے پچھلے ہفتہ میں ۱۔۵۵ لاکھ نئے معاملات سامنے آئے تھے ۔ یعنی گزشتہ سال سے لے کر اب تک کورونا کی رفتار میں یہ سب سے بڑا اضافہ ہے ۔ اس سے پہلے گزشتہ سال 20۔ 26 جولائی کے درمیان 34 فیصد نئے کیسیز میں اضافہ ہوا تھا ۔ اس وقت ایک ہفتہ سے دوسرے ہفتے کے مقابلے 80 ہزار زیادہ نئے کیسیز سامنے آئے تھے ۔


اتوار کو ہندوستان میں میں کورونا کے 47 ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ۔ گزشتہ 130 دنوں کے بعد یہ ایک دن میں سب سے بڑا اضافہ ہے ۔ اس سے پہلے ایک دن میں اتنے زیادہ نئے معاملات گزشتہ سال 11 نومبر کو آئے تھے ۔ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی کورونا کی سب سے زیادہ مار مہاراشٹر پر پڑی ہے ۔ اتوار کو یہاں 30 ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ۔


کورونا وائرس کی وجہ سے اب اموات کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 213 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ 13 جنوری کے بعد پہلی مرتبہ یہ تعداد 200 کے پار پہنچی ہے ۔ یعنی گزشتہ 72 دنوں میں موت کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے ۔ صرف مہاراشٹر میں 99 اموت ہوئی ہیں ۔ پنجاب میں 44 ، کیرالہ میں 13 ، چھتیس گڑھ میں 10 اور تمل ناڈو میں نو لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔

گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران مہاراشٹر میں ایک لاکھ 65 ہزار نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ ملک بھر میں یہ تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے ۔ مہاراشٹر میں جتنے معاملات پورے فروری میں نہیں آئے ، اتنے صرف گزشتہ ہفتہ آگئے ۔ دوسری ریاستوں میں بھی کورونا کے کیسیز مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ پنجاب میں ستمبر کے بعد سب سے زیادہ کورونا کے نئے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 22, 2021 07:40 AM IST