ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں 3 ہفتے کا لاک ڈاؤن

وہیں لاک ڈاؤن کے چلتے ضروری اشیا کی فراہمی کو اس سے مستشنٰی رکھا گیا ہے ۔اس اعلان کے بعد لوگ ضروریا کی چیزوں کی خریداری کرنے کے لئے سپر مارکیٹوں میں پہنچ گئے جبکہ کئی لوگ اپنے بزرگ اہل خانہ کے اس انفیکشن میں مبتلا ہونے کے خوف سے راجدھانی کیپ ٹاؤن سے اپنے آبائی گاؤں روانہ ہونے کے لئے بس اڈے پہنچے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 27, 2020 09:52 AM IST
  • Share this:
کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں 3 ہفتے کا لاک ڈاؤن
وہیں لاک ڈاؤن کے چلتے ضروری اشیا کی فراہمی کو اس سے مستشنٰی رکھا گیا ہے ۔اس اعلان کے بعد لوگ ضروریا کی چیزوں کی خریداری کرنے کے لئے سپر مارکیٹوں میں پہنچ گئے جبکہ کئی لوگ اپنے بزرگ اہل خانہ کے اس انفیکشن میں مبتلا ہونے کے خوف سے راجدھانی کیپ ٹاؤن سے اپنے آبائی گاؤں روانہ ہونے کے لئے بس اڈے پہنچے ۔

کیپ ٹاؤن:  عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں جمعہ کے روز سے یعنی آج سے تین ہفتے کا لاک ڈاؤن شروع ہو گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کو مؤثر بنانے کے لئے فوج کے جوانوں اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔


وہیں لاک ڈاؤن کے چلتے ضروری اشیا کی فراہمی کو اس سے مستشنٰی رکھا گیا ہے ۔اس اعلان کے بعد لوگ ضروریا کی چیزوں کی خریداری کرنے کے لئے سپر مارکیٹوں میں پہنچ گئے جبکہ کئی لوگ اپنے بزرگ اہل خانہ کے اس انفیکشن میں مبتلا ہونے کے خوف سے راجدھانی کیپ ٹاؤن سے اپنے آبائی گاؤں روانہ ہونے کے لئے بس اڈے پہنچے ۔


واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں اب تک کورونا وائر سے 927 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم ابھی تک یہاں پر اس انفیکشن کی وجہ سے ایک بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ صدر سیرئل رامافوسا دیر جمعرات کو جوہانسبرگ کے سویٹو بستی میں واقع فوج کے کیمپ میں فوجی اہلکاروں سے ملنے پہنچے ۔ جنوبی افریقہ میں اسکول پہلے ہی بند کئے جا چکے ہیں اور 100 سے زائد افراد کے ایک جگہ پر اکٹھے ہونے پر روک لگا دی گئی ہے۔

First published: Mar 27, 2020 09:35 AM IST