ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کووڈ۔19: دہلی میں شروع ہو گا پلازما بینک، وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کی یہ اپیل

کیجریوال نے دہلی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے مریضوں کو پلازما عطیہ کرنے کے لئے آگے آئیں۔

  • Share this:
دہلی کووڈ۔19: دہلی میں شروع ہو گا پلازما بینک، وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کی یہ اپیل
اروند کیجریوال

نئی دہلی۔ کورونا وائرس (COVID-19) کے انفیکشن سے مریضوں کے بچاو کے لئے دہلی میں جلد ہی پلازما بینک شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) نے آج اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مہینے پہلے ہم نے اس کا ٹرائل شروع کیا تھا جس کے نتیجے حوصلہ بڑھانے والے ہیں۔ اس لئے حکومت نے پلازمہ بینک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے آئی ایل بی ایس اسپتال میں پلازمہ بینک بنایا جائے گا۔ کیجریوال نے دہلی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے مریضوں کو پلازما عطیہ کرنے کے لئے آگے آئیں۔



وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت نے پلازما بینک بنانے کی ساری رسمی کارروائیاں پوری کر لی ہیں۔ اس کا فائدہ سبھی کو ملے گا۔ سرکاری ہوں یا پرائیویٹ، سبھی اسپتالوں میں بھرتی ہونے والے مریضوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔ اگر کسی کو پلازما چاہئے تو ڈاکٹر کے کہنے کے بعد ہی مریض کو پلازما مل سکے گا۔ نجی طور پر کسی کو پلازما نہیں ملے گا۔ آئی ایل بی ایس اسپتال اگلے دو دنوں میں پلازما بینک شروع کر دے گا۔

پلازما عطیہ کرنے کی اپیل

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں کورونا انفیکشن کے علاج کے بعد ٹھیک ہو چکے مریضوں اور عام لوگوں سے پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سبھی لوگوں کو آگے آنا ضروری ہے۔ کیجریوال نے کئی اسپتالوں میں مریضوں کو پلازما دئیے جانے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس کام میں سبھی کو شراکت درای نبھانی ہو گی۔
 وزیر اعلیٰ کیجریوال نے دہلی کے باشندوں سے پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم زیادہ مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایل بی ایس اسپتال کورونا اسپتال نہیں ہے، پھر بھی وہاں انتظام کیا گیا ہے۔ اگر کسی کو پلازما عطیہ کرنا ہو تو وہ حکومت کو بتائے۔ اس شخص کو آئی ایل بی ایس اسپتال پہنچانے کی ساری ذمہ داری حکومت اٹھائے گی۔ اس کے لئے ایک دو دن میں فون نمبر جاری کر دئیے جائیں گے۔ اس نمبر پر فون کرنے کے بعد ٹیکسی آپ کے پاس پہنچے گی اور آپ کو آئی ایل بی ایس اسپتال لے جائے گی۔ جہاں آپ پلازما عطیہ کر سکیں گے۔
First published: Jun 29, 2020 04:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading