ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 37.27 لاکھ افراد متاثر، 2.62 لاکھ ہلاکتیں

امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زیادہ 12 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں.

  • UNI
  • Last Updated: May 07, 2020 01:26 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 37.27 لاکھ افراد متاثر، 2.62 لاکھ ہلاکتیں
ڈیمو فوٹو

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی۔ کورونا وائرس (كووڈ -19) وبا کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اس سے دنیا بھر کے 187 ممالک اور علاقوں میں اب تک 2،62،159 ہلاک ہو چکے ہیں اور 37،27،982 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 52،952افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1783 ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ملک میں اب تک 15،267 مریض صحت یا ب بھی ہو چکے ہیں ۔


امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زیادہ 12 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اب تک موصول اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے تین ممالک میں دو دو لاکھ اور چھ ممالک میں متاثرین کی تعداد ایک ایک لاکھ سے زائد پہنچ چکی ہے جبکہ ہندوستان سمیت پانچ ممالک میں یہ تعداد 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 12،28،177 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 73207 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔




یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 29684 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک 2،14،457 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین كووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زائد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 220325 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 25857 افرا داس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82،885 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زائد عمرکے تھے ۔
First published: May 07, 2020 01:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading