ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی میں کورونا کے 1592 نئے معاملے، متاثرین کی کل تعداد 179831، مصر میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 97 افراد ہلاک

ترکی میں کورونا وائرس کے 1592 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اس سے متاثر مریضوں کی تعداد 179831 ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 16, 2020 09:01 AM IST
  • Share this:
ترکی میں کورونا کے 1592 نئے معاملے، متاثرین کی کل تعداد 179831، مصر میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 97 افراد ہلاک
علامتی تصویر

انقرہ۔ ترکی میں کورونا وائرس کے 1592 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اس سے متاثر مریضوں کی تعداد 179831 ہوگئی ہے۔ وزیر صحت فرحتین کوکا نے اس کی اطلاع دی۔ وزیر نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ایک دن میں 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جس سے مہلوکین کی تعداد 4825 ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42032 ٹیسٹ کئے گئے اور اب تک یہاں 2674203 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔


کوکا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 947 مریض صحت مند ہونے کے ساتھ ہی کل 152364 مریض اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی میں کورونا کا پہلا معاملہ 11 مارچ کو سامنے آیا تھا۔


مصر میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 97 افراد ہلاک


وہیں، دوسری طرف، مصر میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 97 افراد کی موت ہوجانے سے یہ تعداد 1672 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ جانکاری وزیر صحت نےدی ہے۔ وزارت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 1691 نئے کیسز سامنے آنے سے کورونا مریضوں کی تعداد 46289 ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق 398 مریضوں کا کامیاب علاج کیا گیا ہے اور اب تک اس بیماری سے مجموعی طور پر 12329افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

مجاہد نے بتایا کہ مصر اس وبا کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت سے قریبی رابطے میں ہے۔ مصر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 14 فروری کو سامنے آیا تھا اور یہاں کورونا سے پہلی موت 8 مارچ کو ہوئی تھی۔ گذشتہ 25 مارچ سے مصری حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لئے رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت نے اتوار سے کرفیو کا وقت نو گھنٹے کی بجائے آٹھ گھنٹے کردیا تھا۔

 
First published: Jun 16, 2020 09:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading