ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈبلیو ایچ او سربراہ نے کہا۔ کورونا کو ہرانے میں کسی ویکیسن کی ضمانت نہیں، ریس میں آکسفورڈ سب سے آگے

عالمی صحت تنظیم کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ عالمی صحت تنظیم کے پاس اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ کورونا وائرس وبا کے لئے تیار کئے جا رہے ٹیکوں میں سے کوئی کام کرے گا یا نہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے اس تازہ بیان سے کورونا ویکسین کو لے کر لگائی جا رہی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے۔

  • Share this:
ڈبلیو ایچ او سربراہ نے کہا۔ کورونا کو ہرانے میں کسی ویکیسن کی ضمانت نہیں، ریس میں آکسفورڈ سب سے آگے
ڈبلیو ایچ او سربراہ ٹیڈروس کی فائل فوٹو

دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 17 لاکھ 131 ہزار لوگ کورونا وائرس (Covid-19) سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس میں سے 9 لاکھ 75 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں تو وہیں دو کروڑ 34 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ پوری دنیا میں 74 لاکھ سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔ کئی ملک کورونا کی ویکسین میں دن رات لگے ہوئے ہیں۔ اس بیچ عالمی صحت تنظیم (WHO) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ عالمی صحت تنظیم کے پاس اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ کورونا وائرس وبا کے لئے تیار کئے جا رہے ٹیکوں (Coronavirus Vaccine) میں سے کوئی کام کرے گا یا نہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے اس تازہ بیان سے کورونا ویکسین کو لے کر لگائی جا رہی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے۔


ٹیڈروس ایڈہانوم نے یہ بات منگل کو ورچوئل پریس بریفنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ تیاری کے مرحلے سے گزرنے کے دوران بھی کوئی ٹیکہ کام کرے گا۔ حالانکہ، انہوں نے کہا کہ جتنا زیادہ سے زیادہ والنٹئیرس پر ویکسین کی ٹیسٹنگ ہو گی، ایک بہتر اور موثر ویکیسن تیار کرنے میں یہ اتنا ہی اچھا موقع ہو گا۔


عالمی صحت تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے کے لئے رضاکاروں کے توسط سے تقریبا 200 ٹیکے تیار کئے جا رہے ہیں۔ ٹیڈروس نے کہا کہ کووڈ۔19 کے لئے یہ ویکسین حال میں کلینکل اور پری کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ تیاری کے مرحلے میں ان میں سے کچھ کامیاب ہوں گے اور کچھ ناکام ہوں گے۔


کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لئے دنیا بھر میں تقریبا 180 متبادل پر اس وقت کام چل رہا ہے اور الگ الگ تحقیق میں مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ امریکہ کی Moderna Inc کی ویکسین mrna1273 انسانوں پر پہلے ٹرائل میں کامیاب بھی رہی ہے لیکن ایک ویکسین ایسی ہے جس سے اس وقت دنیا کو سب سے زیادہ امیدیں ہیں اور وہ ہے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسیٹی کی ویکسین AZD1222۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنسداں سومیا سوامی ناتھن کا بھی کہنا ہے کہ آکسفورڈ کی ویکسین اس ریس میں سب سے آگے ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 23, 2020 01:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading