ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 1.22 کروڑ متاثرین، 5.54 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہاہے اور اب تک اس کی زد میں 1.22 کروڑ سے زائد افراد آچکے ہیں اور 5.54 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 10, 2020 01:38 PM IST
  • Share this:
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 1.22 کروڑ متاثرین، 5.54 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک
علامتی تصویر

جنیوا/ بیجنگ/ نئی دہلی۔ عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہاہے اور اب تک اس کی زد میں 1.22 کروڑ سے زائد افراد آچکے ہیں اور 5.54 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 12232745 ہوگئی ہے جبکہ 5،54304 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


دنیا میں خود کو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک 3114846 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور1،33،241 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 17،55،779 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 69،184 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 26،506 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 7،93802 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 475 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی کی مجموعی تعداد 21604 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 2،76685 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 4،95،513 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔


روس کوڈ 19 کے کیسز کے معاملہ میں چوتھے نمبر پر ہے اور اس ملک میں اب تک 6،99،749 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10،650 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں بھی حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں اور یہ ملک اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3،16،448 ہوگئی ہے اور 11،314 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی کورونا وائرس متاثرین کے معاملہ میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک 3،06،216 افراد جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 6682 ہوچکی ہے۔ کووڈ19سے متاثر ہونے کے معاملہ میں برطانیہ ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔ یہاں اب تک 2،89،154 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44،687 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو نے کورونا وائرس متاثرین کے معاملہ میں آٹھویں نمبر پر اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2،82،283 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی زد میں آنے سے 33،526 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں اسپین میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 253،056 ہے جبکہ 28،401 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر خلیجی ملک ایران دسویں نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2،50،258 تک جا پہنچی ہے اور اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے 12،305 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 2،48،363 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 34،926 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 2،40،848 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4983 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایک اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں 175494 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 2238 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے کورونا وائرس کے معاملہ میں سعودی عرب اور ترکی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2،39،339 تک جا پہنچی ہے اور 3720 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سعودی عرب میں اب تک 223327 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور2100 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2،09،962 تک جا پہنچی ہے اور 5300 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 207،356 ہے اور 29،982 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 1،99،001 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور 9057 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

چین میں اب تک 84،992 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 4،641 افراد فوت ہوچکے ہیں۔خیال رہے یہی وہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کا پہلا کیس ملا تھا۔ کورونا وائرس سے بیلجیم میں 9778 ، کینیڈا میں 8797 ، نیدرلینڈ میں 6156 ، سویڈن میں 5500 ، ایکواڈور میں 4900 ، مصر 3617 ، انڈونیشیا 3417 ، عراق 2882 ، آئرلینڈ میں 1743 ، پرتگال میں 1644 اور ارجنٹائنا میں 1720 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 10, 2020 01:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading