ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا بھر میں کورونا وائرس: متاثرین کی تعداد 11193565، اموات بڑھ کر 529127 ہوئیں

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 101 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 90 ہزار 588 ہو چکی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 04, 2020 12:43 PM IST
  • Share this:
دنیا بھر میں کورونا وائرس: متاثرین کی تعداد 11193565، اموات بڑھ کر 529127 ہوئیں
فائل فوٹو

جنیوا/نئی دہلی/ بیجنگ۔ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کاقہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 11193565 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 529127 ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 93 ہزار 565 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 29 ہزار 127 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 43 لاکھ 33 ہزار 103 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور اپنے اپنے گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 836 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 63 لاکھ 31 ہزار 335 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 101 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 90 ہزار 588 ہو چکی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے 15 لاکھ 22 ہزار 999 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 928 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 35 ہزار 488 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 43 ہزار 341 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 63 ہزار254 زندگیاں نگل چکا ہے۔


کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 859 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 883 ہو چکی ہے۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 22،771 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 648315 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 442افراد کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 18،655 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 2،35،433 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 3،94،227 افراد اس وباء سے شفایاب ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 625 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 385 ہو گئیں۔


پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 226 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 95 ہزار 599 رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار51 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 88 ہزار 89 ہو گئے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 131 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 276 ہو چکی ہے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 29 ہزار 843 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 45 ہزار 251 ہو گئے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 833 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 41 ہزار 184 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 260 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 35 ہزار 429 ہو گئے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 802 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 801 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 545 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان کورونا وائرس مریضوں کی تعداد کے حوالہ سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 ہو چکی ہے، جبکہ اس جان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی کل تعداد 4 ہزار 619 تک جا پہنچی ہے۔
First published: Jul 04, 2020 12:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading