ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا بھر میں کورونا وائرس: اموات 5 لاکھ 40 ہزار، متاثرین کی تعداد ایک کروڑ17 لاکھ سے متجاوز

عالمی وباکورونا وائرس دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے اوردنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1.17 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 5.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 07, 2020 12:56 PM IST
  • Share this:
دنیا بھر میں کورونا وائرس: اموات 5 لاکھ 40 ہزار، متاثرین کی تعداد ایک کروڑ17 لاکھ سے متجاوز
فائل فوٹو

جنیوا/ بیجنگ / نئی دہلی۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کووڈ۔ 19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 169ہوچکی ہے۔امریکہ میں ایک بار پھر ایک ہی روز میں 50 ہزار مریض سامنے آ ئے جبکہ ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں 66 لاکھ سے زائد افراد مرض سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے اوردنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1.17 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 5.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،17،92،259 ہوگئی ہے جبکہ 5،40،487 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کووڈ ۔19 کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں ، امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا میں خود کو سپرپاور قرار دینے والے امریکہ میں اب تک ، 29،35،716 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1،32،284 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 16،23،284 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 65،487 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہندوستان میں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا وائرس کے 22،252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب جان لیوا وبا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 7،19،665 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 467 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 20،160 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 2،59،557 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 4،39،948 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔


روس بھی کووڈ 19 کیسز کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے اور اس وبا نے اب تک 6،86،852 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 10،280 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ، یہ ملک اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3،05،703 تک پہنچ چکی ہے اور 10،772 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چلی کورونا وائرس کیسز کے معاملہ میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں اب تک 2،98،557 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6384 ہے۔ کورونا سے متاثرہونے کے معاملہ میں برطانیہ ساتویں نمبر پر ہے جہاں اب تک 2،87،290 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44،321 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں اسپین کو آٹھویں نمبر پر پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2،61،750 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 31،119 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 251،789 ہے جبکہ 28،388 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


کورونا وائرس سے متاثر خلیجی ملک ایران دنیا بھر میں دسویں نمبر پر ہے ، جہاں متاثرین کی تعداد 2،43،051 تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ سے 11،731 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی گیارہویں مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں اب تک 2،41،819 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34،869 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک 2،31،818 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 4762 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں 1،35618 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 2096 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ترکی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہےجہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2،13،716 ہوگئی ہے اور 1968 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2،06،844 تک جا پہنچی ہے اور 5241 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 205721 تک جا پہنچی ہے اور 3310 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 205،597 ہے اور 29،923 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں 1،98،064 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9022 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

چین میں اب تک 84،889 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 4،641 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خیال رہے دنیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس اسی ملک میں ملا تھا۔ کورونا وائرس سے بیلجیم میں 9771 ، کینیڈا میں 8748 ، نیدرلینڈ میں 6147 ، سویڈن میں 5433 ، ایکواڈور میں 4821 ، مصر 3422 ، انڈونیشیا 3241 ، عراق 2567 ، سوئٹزرلینڈ میں 1965، آئرلینڈ میں 1741 ، پرتگال میں 1620 اور ارجنٹائنا میں 1582 افراد ہلاک ہوئے ہوئے ہیں۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 07, 2020 12:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading