ہوم » نیوز » عالمی منظر

کووڈ۔ 19: دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 76.51 لاکھ، 4.26 لاکھ ہلاکتیں

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 76.51 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس مہلک وبا کے سبب4.26 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 13, 2020 02:35 PM IST
  • Share this:
کووڈ۔ 19: دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 76.51 لاکھ، 4.26 لاکھ ہلاکتیں
کووڈ۔ 19: دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 76.51 لاکھ، 4.26 لاکھ ہلاکتیں

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 76.51 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس مہلک وبا کے سبب4.26 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 7650696 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 425869 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس وائرس سے متاثر34 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔


کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا میں اول مقام پر ہے اوربرازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے مقا م پر ہے ۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ11458 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 308939 تک پہنچ گئی ۔ اسی دوران 386 افراد کی ہلاکت کے سبب ہلاک شد گان کی تعداد بڑھ کر 8884 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 145779 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایکٹیو معاملوں کے مقابلے میں 8551 زیادہ یعنی 154330ہے۔ ہندوستان انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔


دنیا کی عالمی طاقت تصور کئےجانے والے امریکہ میں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 2049024 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 114672 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 828810 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 41828 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں بھی کووڈ 19 کا وبا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہاں اب تک 510761 افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کے سبب 67052 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی اس وبا سے صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 294402 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41566 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس میں اب تک 243209 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27136 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے شدید قہر برپا کیا ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد بھلے ہی اسپین سے کم یعنی 236305 ہے لیکن اموات کی تعداد تقریباً 8000 سے زیادہ 34223 ہے۔


عالمی وبا کے اہم مرکز چین میں اب تک 84228 افراد متاثر ہو ئےہیں اور 4638 ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 193220 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 29377 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں 187226 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8783 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں۔ اب تک ترکی میں 175218 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4778 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سےزائد متاثر خلیجی ملک ایران میں 182525 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8659 افراد اس وبا کی وجہ سے جان گنوا چکے ہیں۔

میکسیکو میں 16448، بیلجیم میں 9646، کناڈا میں 8125، نیدرلینڈز میں 6072، پیرو میں 6088 ، سویڈن میں 4854، ایکواڈور میں 3828، سوئٹزرلینڈ میں 1938، آئرلینڈ میں 1705 اور پرتگال میں 1505 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا سے 132405 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2551 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
First published: Jun 13, 2020 02:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading