ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 97.77 لاکھ سے متجاوز، اب تک 4.93 لاکھ افراد کی موت

روس میں بھی کووڈ 19 کی وبا پھیلتی جارہی ہے اور اب تک اس کے انفیکشن سے 619936 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8770 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 27, 2020 01:01 PM IST
  • Share this:
دنیا میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 97.77 لاکھ سے متجاوز، اب تک 4.93 لاکھ افراد کی موت
فائل فوٹو

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی۔ مہلک کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کی وبا میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب تک اس نے دنیا بھر میں 97.77 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے اور اب تک 4.93 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 9777889 افراد کو متاثر کیا ہے اور 493672 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کووڈ ۔19 کے معاملے میں، امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف، اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔


ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 18552 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب اس سے متاثر افراد کی کل تعداد 508953 ہوگئی ہے۔ اسی دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 384 لوگوں اموات ہونے سے تعداد 15685 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 197387 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 295881 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ دنیا کے سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک 2467404 افراد کورونا سے متاثر اور 125039 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 1274974 افراد اس کا شکار بنے ہیں جبکہ 55961 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


روس میں بھی کووڈ 19 کی وبا پھیلتی جارہی ہے اور اب تک اس کے انفیکشن سے 619936 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8770 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ یہاں اب تک 310836 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 43498 افراد اس دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ پیرو اور چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 272364 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8939 ہے۔ چلی میں اب تک 263360 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور یہاں مرنے والوں کی تعداد 5068 ہے۔ اسپین میں اب تک 247905 افراد کورونا سے انفیکٹیڈ ہوچکے ہیں جبکہ 28338 افراد ہلاک ہوئےہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچا ئی ہے۔ اب تک 239961 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34708 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


خلیجی ملک ایران میں جو کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 217724 تک پہنچ گئی ہے اور اس کی وجہ سے 10239 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 208392 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 25779 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 199473 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29781 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 195745 افراد کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 3962 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا انفیکشن سے متاثرین کی تعداد 194511 ہوگئی ہے اور 5065 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس نے جرمنی میں 194036 افراد کو متاثر کیا اور 8965 افراد کو ہلاک کیا۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کا مرکز چین میں اب تک 84725 افراد متاثر اور 4641 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس نے بیلجیئم میں 9731، کناڈا میں 8571، نیدرلینڈز میں 6122، سویڈن میں 5280، ایکواڈور میں 4406، سوئٹزرلینڈ میں 1962، آئر لینڈ میں 1730 اور پرتگال میں 1555 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
First published: Jun 27, 2020 12:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading