ہوم » نیوز » عالمی منظر

کووڈ۔ 19: دنیا بھر میں 70.75 لاکھ افراد کورونا سے متاثر، 4.05 لاکھ ہلاک

دنیا میں سپرپاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1،956،527 افراد اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے اب تک 1،10،932 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 09, 2020 02:22 PM IST
  • Share this:
کووڈ۔ 19: دنیا بھر میں 70.75 لاکھ افراد کورونا سے متاثر، 4.05 لاکھ ہلاک
دنیا میں سپرپاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1،956،527 افراد اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے اب تک 1،10،932 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی۔ دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 70.75 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اب تک اس وبا کی زد میں آنے سے تقریبا 4.05 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک 70،74،998 افراد کو متاثر کیا ہے اور 4،04،985 افراد کو دنیا بھر میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اس معاملہ میں امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں بھی امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔


ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 9987 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد 2،66،598 ہوگئی ہے۔ اسی دوران ، 331 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7466 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں 1،29،917 کورونا وائرس کے فعال کیسز ہیں جبکہ 1،29،215 افراد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


دنیا میں سپرپاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1،956،527 افراد اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے اب تک 1،10،932 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 6،91،758 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 36،455 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں بھی ، کووڈ 19 وبا خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے اوراس ملک میں اب تک اس وبا سے 476،658 افراد متاثر ہوئے ہیں اور5،971 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برطانیہ میں بھی حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اس ملک میں اب تک 2،87،621 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 40،625 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔




اس وبا نے یوروپی ملک اٹلی میں شدید تباہی مچا ئی ہے۔ اب تک اس ملک میں جان لیوا وائرس کی وجہ سے 33،964 افراد لقمہ اجل اور 2،35،278 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،41،717 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 27،136 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84،191 افراد اس وبا کا شکار اور 4638 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال انتہائی بدتر ہیں ۔ فرانس میں اب تک 1،91،313 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،209 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1،85،750 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8685 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ترکی میں اب تک 1،71،121 افراد کورونا سے متاثراور4711 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ خلیجی ملک ایران بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے اور یہاں اس جان لیوا وائر س سے 1،73،832 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8351 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی طرح میکسیکو میں 14،053 ، بیلجیم میں 9606 ، کینیڈا میں 7877 ، نیدرلینڈ میں 6032 ، پیرو میں 5465 ، سویڈن میں 4694 ، ایکواڈور میں 3621 ، سوئزرلینڈ میں 1923 ، آئرلینڈ میں 1679 اور پرتگال میں 1485 افراد فوت ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے 103،671 افراد متاثرہوئے ہیں اور2067 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
First published: Jun 09, 2020 02:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading