وزیر اعظم نے کورونا ٹیکہ کاری مہم کا کیا افتتاح، کہا۔ ہندستان کی طاقت اور سائنسی مہارت ایک زندہ ثبوت
وزیر اعظم نے کہا،’’ ہندوستان کی طاقت اور ہندوستان کی سائنسی مہارت اور صلاحیت ایک زندہ ثبوت ہے ، اتنے کم وقت میں کورونا ویکسین بنانا ۔ قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر نے کہا تھا کہ "مانو جب زور لگاتا ہے ، پتھر پانی بن جاتا ہے۔‘‘
- UNI
- Last Updated: Jan 16, 2021 12:25 PM IST

وزیر اعظم مودی نے کورونا ٹیکہ کاری مہم کا کیا افتتاح، کہی یہ بڑی بات
نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس (کووڈ 19) کے خلاف ہفتے کو ملک گیر سطح پر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح کیا۔ مودی نے آج دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا ،’’آج کے دن کا پورے ملک کو بے صبری سے انتظار رہا ہے۔ کتنے مہینے سے ملک کے ہر گھر میں بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کی زبان پر یہی سوال تھا کہ کورونا کی ویکسین کب آئے گی۔ اب کورونا کی ویکسین بہت ہی کم وقت میں آگئی ہے۔ آج سے ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم شروع ہو رہی ہے۔ اس کے لئے ملک کے سبھی عوام کو بہت بہت مبارکباد۔‘‘
انہوں نے کہا،’’آج وہ سائنس داں اور ویکسین کی تحقیق سے وابستہ لوگ،خصوصی طورپر ستائش کے حق دار ہیں،جو گزشتہ کئی مہینوں سے دن رات ویکسین بنانے میں مصروف تھے۔ انہوں نے نہ دن دیکھا، نہ رات دیکھی اور نہ تہوار دیکھا۔ عام طور پر ویکسین بنانے میں مہینوں لگ جاتے ہیں لیکن اتنے کم وقت میں ہندوستان میں ایک نہیں بلکہ دو دو میڈ ان انڈیا ویکسین تیار ہوئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ کئی اور ویکسین پر بھی کام تیزی سے چل رہا ہے۔
Start of vaccination does not mean people should stop following the Covid protocols of wearing masks and maintaining social distancing. We must take another vow - Dawai bhi, Kadaai bhi: PM Modi during the launch of nationwide Covid-19 vaccination drive pic.twitter.com/eyphneVTpu
— ANI (@ANI) January 16, 2021
وزیر اعظم نے کہا،’’ ہندوستان کی طاقت اور ہندوستان کی سائنسی مہارت اور صلاحیت ایک زندہ ثبوت ہے ، اتنے کم وقت میں کورونا ویکسین بنانا ۔ قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر نے کہا تھا کہ "مانو جب زور لگاتا ہے ، پتھر پانی بن جاتا ہے۔‘‘
نریندر مودی نے کہا،’’اس کے بعد ان لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا، جن پر ضروری خدمات یا ملک کی حفاظت یا امن و قانون کی ذمہ داری ہے،جیسے طلبہ، پولیس اہلکار اور فائربریگیڈ عملہ یا صفائی اہلکار ،ان سبھی کو ویکسین ترجیح کی بنیاد پر لگے گی۔ ان سب کی تعداد قریب قریب تین کروڑ ہوتی ہے اور اس کی ٹیکہ کاری کا خرچ ہندوستانی حکومت برداشت کرےگی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس ٹیکہ کاری مہم کی پختہ تیاریوں کے لئے ریاستی حکومت کے تعاون سے ملک کے کونے کونے میں ٹرائل کئے گئے ہیں، ڈرائی رن ہوئے ہیں اور خصوصی طور پر بنائے گئے کوون ایپ میں ٹیکہ کاری لے لئے رجسٹریشن سے لے کر ٹریکنگ تک کا انتظام ہے۔‘‘