ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Coronavirus Vaccination Drive: وزیر اعظم مودی ہوئے جذباتی، کہا۔ ہمارے سینکڑوں ساتھی لوٹ کر نہیں آئیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے سب سے بڑے کووڈ ۔19 ویکسینیشن پروگرام کی شروعات کر رہے ہیں۔ نریندر مودی سنیچرکی صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس کی شروعات کر رہے ہیں۔

  • Share this:
Coronavirus Vaccination Drive: وزیر اعظم مودی ہوئے جذباتی، کہا۔ ہمارے سینکڑوں ساتھی لوٹ کر نہیں آئیں گے
وزیر اعظم مودی

نئی دہلی۔ ملک میں آج پہلے دن تین لاکھ سے زیادہ صحت کارکنان کو کووڈ۔19 کے ٹیکے کی خوراک دئیے جانے کے ساتھ ہی دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ دن میں ساڑھے 10 بجے ملک میں پہلے مرحلے کی کووڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا۔


اس موقع پرتمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 3006 ویکسینیشن مراکز ویڈیو کانفرنسنگ کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ ویکسینیشن کے پہلے روز ہر سنٹر میں تقریبا 100 افراد کو ٹیکے لگائےجائیں گے۔



ٹیکہ کاری مہم کے اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم مودی جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صحت کارکنان اپنے کنبے سے دور رہے۔ کئی کئی دن تک گھر نہیں گئے۔ سینکڑوں ساتھی ایسے بھی ہیں جو کبھی لوٹ کر گھر نہیں آ پائے۔ انہوں نے ایک ایک زندگی کو بچانے کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندستان نے اس وبا سے جس طرح سے مقابلہ کیا، اس کا لوہا آج پوری دنیا مان رہی ہے۔ مرکز اور ریاستی حکومتیں، ہر سرکاری ادارے، سماجی تنظیمیں کیسے متحد ہو کر بہتر کام کر سکتی ہیں، یہ مثال بھی ہندستان نے دنیا کے سامنے رکھی۔


پروگرام کے تحت ہیلتھ ورکر جیسے ترجیحی گروپوں کو پہلے ٹیکے لگائے جائیں گے ، سرکاری اور نجی شعبے میں انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ اسکیم کے تحت کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز (آنگن واڑی ورکرز) کو پہلے مرحلے میں ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ کوروناس وبا ویکسین رول آؤٹ اورکوون سافٹ ویئر سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے ہفتے کے 24 گھنٹے کال سینٹر-1075 بھی قائم کیا گیا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 16, 2021 11:01 AM IST