ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جنوری میں کووڈ۔19 ویکسین آنے کا دعویٰ ہوا پختہ، ویکسینیشن کے لیے سرکاری سطح پر تیاریاں کئے جانے کیلئے احکامات جاری

کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کو کورونا کی پہلی ویکسین کا انتظار ہے۔ ہندوستان میں بھی کورونا کی پہلی ویکسین ( coronavirus vaccine) جنوری میں آ جانے کی اُمید اب اور پختہ ہے کیونکہ جنوری میں ویکسینیشن کی شروعات سے قبل حکومت نے اس کی تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔

  • Share this:
جنوری میں کووڈ۔19 ویکسین آنے کا دعویٰ ہوا پختہ، ویکسینیشن کے لیے سرکاری سطح پر تیاریاں کئے جانے کیلئے احکامات جاری
کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کو کورونا کی پہلی ویکسین کا انتظار ہے

کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کو کورونا کی پہلی ویکسین کا انتظار ہے۔ ہندوستان میں بھی کورونا کی پہلی ویکسین ( coronavirus vaccine) جنوری میں آ جانے کی اُمید اب اور پختہ ہے کیونکہ جنوری میں ویکسینیشن کی شروعات سے قبل حکومت نے اس کی تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ یو پی حکومت نے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے ذمہ داران کو احکامات جاری کیے ہیں۔ چیف میڈیکل افسران کے مطابق ویکسینیشن کی ضرورت کے مطابق زمینی سطح پر تیاریاں کیے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خاکہ تیار کرنے کی شروعات کی جا رہی ہے۔

میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر راج کمار کے مطابق ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ محکمہ صحت کے لیے سرکاری احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت محکمہ صحت کے افسران اور دِیگر اسٹاف کو ویکسینیشن کی تیاری کے لیے خاکہ تیار کرنا ہے تاکہ صوبے میں ضلع سطح پر ویکسین کی ضرورت کا اندازہ لگایا جا سکے۔ سی ایم او کے مطابق ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں کورونا واریر اور سینئر سٹیزن کو شامل کیا جائے گا۔ ایسے میں ویکسینیشن کی ضرورت کے مطابق انکی تعداد کا اندازہ ہونا ضروری ہے ۔ ساتھ ہی مہم کے تحت طرح سے ان افراد کا ویکسینیشن کیا جائے گا۔ اس تعلق سے بھی تیاری کرنا ضروری ہے ۔


ڈاکٹر راج کمار کے مطابق ہندوستان سمیت پوری دنیا کو اس وقت کورونا وائرس وبا کی پہلی ویکسین کا انتظار ہے اور جہاں تک دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ جنوری میں یہ ویکسین استعمال کے لیے دستیاب ہوگی لیکن ہندوستان جیسے بڑی آبادی والے ملکوں میں بڑی تعداد میں ویکسین کی ضرورت ہوگی۔ ایسے میں یہ ممکن نہیں کہ ویکسین آنے کے بعد ویکسینیشن کے پہلے دور میں ہی مکمل ویکسینیشن کیا جا سکے۔ اس لیے حکومت کو ضرورت کے لحاظ سے اپنی ترجیحات طے کرنا ضروری ہے۔

Published by: sana Naeem
First published: Oct 09, 2020 03:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading