ہوم » نیوز » عالمی منظر

خوش خبری! کووڈ۔ 19 کی یہ ویکسین بندروں پر کامیاب، انسانوں سے ایک قدم دور

دنیا بھر میں ایسی کئی ویکسین ہیں جو اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں اور بندروں پر ان کا کامیاب تجربہ ہو رہا ہے۔

  • Share this:
خوش خبری! کووڈ۔ 19 کی یہ ویکسین بندروں پر کامیاب، انسانوں سے ایک قدم دور
کووڈ۔ 19 کی یہ ویکسین بندروں پر کامیاب

واشنگٹن۔ عالمی صحت تنظیم بھلے ہی کہہ رہی ہو کہ ابھی کچھ وقت کے لئے دنیا کو کورونا وائرس (Coronavirus)  کے ساتھ جینا سیکھ لینا چاہئے لیکن اس کی ویکسین بنا رہی ٹیموں سے بھی اچھی خبر آ رہی ہے۔ دنیا بھر میں تقریبا 25 ویکسین ہیومن ٹرائل کے دور میں ہیں جن میں سے دو ہندستان کی ہیں۔ دنیا بھر میں ایسی کئی ویکسین ہیں جو اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں اور بندروں پر ان کا کامیاب تجربہ ہو رہا ہے۔ ان ویکسین کا انسانوں کی محدود تعداد پر استعمال بھی ہو چکا ہے۔


ایسٹراجینیکا اور آکسفورڈ یونیورسیٹی کی طرف سے تیار کی جا رہی کورونا ویکسین (Oxford/AstraZeneca’COVID19 vaccine)  AZD1222 ) کے تجربے کے بیحد حوصلہ افزا نتائج آ رہے ہیں۔ اس ویکیسن کے تیسرے مرحلے کا ہیومن ٹرائل جاری ہے۔ وہیں، دوسرے مرحلے کے نتائج کو لے کر کمپنی نے خوشی ظاہر کی ہے۔ جلد ہی اس کا ڈیٹا سائنس جنرل میں شائع کیا جائے گا۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو پاسکل سورٹس نے کہا کہ ویکسین کی تیاری بہت اچھی چل رہی ہے۔ ہمیں ویکسین کے تجربے کو لے کر اب تک کا سب سے اچھا ڈیٹا مل رہا ہے۔

نیدرلینڈس کو بھی ویکسین کے ٹرائل میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ ویکسین کی ایک سنگل ڈوز سے بندروں میں کورونا وائرس انفیکشن کو پوری طرح سے روکنے میں مدد ملی۔ ویکسینیشن کے بعد تقریبا سارے بندروں میں اینٹی باڈیز بنیں۔ جب وائرس سے بندروں کو ایکسپوز کرایا گیا تو سارے بندروں کے پھیپھڑوں میں انفیکشن نہیں ہوا۔ چھ میں سے پانچ بندروں کی ناک میں بھی وائرس کی مقدار نہیں ملی۔


خیال رہے کہ کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان چھٹے مقام پر ہے۔




Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 31, 2020 02:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading