உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    16 مارچ سے 12۔14 سال کے بچوں کیلئے شروع ہوگی Coronavirus ویکسینیشن، 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو لگے گا بوسٹر ڈوز

    16 مارچ سے 12۔14 سال کے بچوں کیلئے شروع ہوگی Coronavirus ویکسینیشن، 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو لگے گا بوسٹر ڈوز

    16 مارچ سے 12۔14 سال کے بچوں کیلئے شروع ہوگی Coronavirus ویکسینیشن، 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو لگے گا بوسٹر ڈوز

    India Coronavirus Vaccination: ملک میں 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن 16 مارچ سے شروع ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی اب 60 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو کورونا ٹیکوں کی احتیاطی خوراک دی جائے گی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ملک میں 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن 16 مارچ سے شروع ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی اب 60 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو کورونا ٹیکوں کی احتیاطی خوراک دی جائے گی ۔ پہلے سے اس عمر کے زمرہ میں سنگین بیماریوں سے متاثر لوگوں کو یہ ڈوز دی جارہی تھی ۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈویہ نے پیر کو یہ جانکاری دی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  مرکزی وزیر خزانہ نے پیش کیا جموں و کشمیر کا بجٹ ، جانئے خاص باتیں


      مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ "2008، 2009 اور 2010 میں پیدا ہونے والے نوعمروں یا جن کی عمریں 12 سال سے زیادہ ہیں، کو 16 مارچ سے کووڈ کے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ کووڈ 19 ویکسین حیدرآباد میں واقع بائیولوجیکل ای کے ذریعہ تیار کی گئی کاربے ویکس ہوگی ۔ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کیلئے کورونا کی روک تھام کی خوراک کیلئے کو-موربڈی کی شرط کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ترمیم کے ساتھ حدبندی کی مسودہ رپورٹ جاری، 21 تک دے سکتے ہیں اعتراضات و تجاویز


      مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈویہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر بچے محفوظ ہیں تو ملک محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا : بچے محفوظ تو ملک محفوظ! مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 16 مارچ سے 12 سے 13 اور 13 سے 14 سال کے بچوں کی کووڈ ویکسینیشن شروع ہو رہی ہے۔ نیز 60 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد اب احتیاطی خوراک حاصل کر سکیں گے۔ میں بچوں کے اہل خانہ اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔

      وزارت نے کہا کہ 14 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پہلے سے ہی جاری ویکسینیشن مہم کے تحت ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اب 16 مارچ 2022 سے 60 سال سے زیادہ عمر کی پوری آبادی کووڈ ویکسین کی احتیاطی ڈوز کے لئے اہل ہو جائے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: