ہوم » نیوز » عالمی منظر

کووڈ۔ 19: دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 75.02 لاکھ ، 4.21 لاکھ ہلاکتیں

کورونا وائرس سے متاثرہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا میں اول مقام پر ہے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 12, 2020 12:32 PM IST
  • Share this:
کووڈ۔ 19: دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 75.02 لاکھ ، 4.21 لاکھ ہلاکتیں
علامتی تصویر

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 75.02 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس مہلک وبا کے سبب4.21 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 75،02،278 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،21،032 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس وائرس سے متاثر34 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔


کورونا وائرس سے متاثرہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا میں اول مقام پر ہے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے مقا م پر ہے ۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 10،956 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2،97،535 تک پہنچ گئی ۔ اسی دوران 396 افراد کی ہلاکت کے سبب ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 8498 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،32،842 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 1،47،194 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئےجانے والے امریکہ میں کورونا وبا کی وجہ سےاب تک 20،23،385 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1،13،818 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 8،02،828 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 40،919 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


روس میں بھی کووڈ 19 کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہاں اب تک 5،01،800 افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کے سبب 6522 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی اس وبا سے صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 2،92،860 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41،364 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وبا نے یورپی ملک اٹلی میں شدید قہر برپا کیا ہے۔ یہاں اب تک اس وبا سے 34،167 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 2،36،142 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،42،707 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


چین میں اب تک 84،216 افراد متاثر ہو ئےہیں اور 4638 ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1،92،493 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 29،349 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں 1،86،691 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8772 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں۔ اب تک ترکی میں 1،74،023 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4763 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر خلیجی ملک ایران میں 1،80،156 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8584 افراد اس وبا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 15944 ، بیلجیم میں 9636 ، کینیڈا میں 8071 ، نیدرلینڈز میں 6063 ، پیرو میں 6088 ، سویڈن میں 4814 ، ایکواڈور میں 3720 ، سوئٹزرلینڈ میں 1937 ، آئرلینڈ میں 1703 اور پرتگال میں 1504 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا سے 1،25،933 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2463 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
First published: Jun 12, 2020 12:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading