ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پی ایم مودی نے سویڈن کے وزیر اعظم اور عمان کے سلطان سے کورونا کے چیلنج پر بات کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لفوین اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ کورونا وبا سے پیدا شدہ چیلنج اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر بات چیت کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 07, 2020 09:33 PM IST
  • Share this:
پی ایم مودی نے سویڈن کے وزیر اعظم اور عمان کے سلطان سے کورونا کے چیلنج پر بات کی
وزیر اعظم نریندر مودی نے سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لفوین اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ کورونا وبا سے پیدا شدہ چیلنج اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر بات چیت کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لفوین اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ کورونا وبا سے پیدا شدہ چیلنج اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر بات چیت کی ہے۔ نریندرمودی اور لفوین نے آج ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران اپنے اپنے ممالک میں اس وبا سے نمٹنے کے لئے کئے جا رہے اقدامات اور اس کی وجہ سے معیشت پر پڑنے والے اثرات کی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور سویڈن کے محققین اور سائنسدانوں کے درمیان اعداد و شمار کا اشتراک کرنے اور باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ ان کا خیال ہے کہ اس سے باہمی فوائد کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کو تقویت ملے گی۔


انہوں نے ایک دوسرے کے ملکوں میں پھنسے شہریوں کی مدد اور انہیں تعاون کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ دونوں ممالک نے طب سے متعلق فراہمی کے بارے میں رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق ظاہر کیا۔


عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ فون پر بات چیت میں بھی دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا اشتراک کیا۔ دونوں نے اس بحران سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کی ہر ممکن مدد پر اتفاق ظاہر کیا۔ سلطان نے موجودہ صورت حال میں ان کے ملک میں رہ رہے ہندوستانیوں کی حفاظت اور بہبود کا وعدہ کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں عمان کے شہریوں کی مدد کے لئے حکومت ہند کے تئیں شکریہ ادا کیا۔ نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان عمان کو اپنے تروسیع پڑوس کا اہم حصہ مانتا ہے۔

First published: Apr 07, 2020 09:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading