اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ملک کی پہلی نیزل ویکسین’اِنکوویک‘26 جنوری کو ہوگی لانچ، اتنے روپے میں ملے گا شاٹ

    ملک کی پہلی نیزل ویکسین’اِنکوویک‘26 جنوری کو ہوگی لانچ، اتنے روپے میں ملے گا شاٹ

    ملک کی پہلی نیزل ویکسین’اِنکوویک‘26 جنوری کو ہوگی لانچ، اتنے روپے میں ملے گا شاٹ

    بھارت بائیوٹیک 26 جنوری کو ملک میں اپنی طرح کا پہلا انٹرانیزل کوویڈ-19 ویکسین انکوویک لانچ کرے گی۔ کمپنی کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر کرشنا ایلا نے ہفتہ کویہ اطلاع دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      دیسی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی بھارت بائیوٹیک 26 جنوری کو ملک میں اپنی طرح کا پہلا انٹرانیزل کوویڈ-19 ویکسین انکوویک لانچ کرے گی۔ کمپنی کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر کرشنا ایلا نے ہفتہ کویہ اطلاع دی۔

      بھوپال میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول میں طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری کے لیے دیسی ٹیکہ لمپی پروویک اینڈ اگلے مہینے لانچ ہوسکتا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ ہماری نیزل ویکسین (ناک سے لی جانے والی ویکسین) کو آفیشلی 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر لانچ کیا جائے گا۔ گزشتہ سال دسمبر میں بھارت بائیوٹیک نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس ویکسین کو حکومت کو 325 روپے فی شاٹ اور پرائیوٹ ٹیکہ اندازی سینٹرس کے لیے 800 روپے فی شاٹ کے حساب سے فروخت کرے گی۔

      اس دوران، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے چینی حکام سے 15 جنوری کو بات کی تھی۔ ڈبلیو ایچ او نے چین کی صورتحال کے بارے میں نئی ​​معلومات کا خیرمقدم کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے بیجنگ کی جانب سے نئے اعداد و شمار جاری کرنے کے بعد کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) سے ہونے والی اموات کا صحیح اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      چین میں تقریباً 60,000 افراد کی کووڈ۔19 سے متعلق اموات کی اطلاع، لیکن حکومت کیوں ہے خائف؟

      یہ بھی پڑھیں:
      کورونا کے خطرے کے درمیان ’کوویکس‘ پر فیصلہ آج!بوسٹر ڈوز کے طور پر ہوگی استعمال

      ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ڈائریکٹر ما ژیاوئی کے ساتھ انفیکشن کی لہر کے بارے میں بات کی جو ملک میں گزشتہ ماہ خطر ناک شکل میں پھوٹ پڑی۔ جنیوا میں قائم ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او اس میٹنگ کے ساتھ ساتھ مجموعی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہمی کرنے پر شکر گزار ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: