ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا وائرس کے ڈبل میوٹینٹ روپ پر بھی کارگر ہے کوویکسین : آئی سی ایم آر

آئی سی ایم آر نے ٹویٹ کیا : آئی سی ایم آر کا جائزہ دکھاتا ہے کہ کوویکسین سارس ۔ سی او وی ۔ 2 کی مختلف قسموں کو غیر موثر کرتا ہے اور دو مرتبہ میوٹیٹ ہوچکی قسموں کے خلاف بھی کارگر طور پر کام کرتا ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس کے ڈبل میوٹینٹ روپ پر بھی کارگر ہے کوویکسین : آئی سی ایم آر
کورونا وائرس کے ڈبل میوٹینٹ روپ پر بھی کارگر ہے کوویکسین : آئی سی ایم آر

نئی دہلی : ملک میں بنا کووڈ 19 کا ٹیکہ کو ویکسین سارس ۔ سی او وی 2 کی کئی قسموں کو غیر موثر کرتا ہے اور دو مرتبہ اپنا میوٹیشن کرچکے وائرس کی قسم کے خلاف بھی موثر ہے ۔ آئی سی ایم آر نے بدھ کو یہ جانکاری دی ۔ بھارت بایو ٹیک کے کو ویکسین کو ہندوستان میں اور کئی دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے ایمرجنسی استعمال کیلئے منظوری دی گئی ہے۔


آئی سی ایم آر نے ٹویٹ کیا : آئی سی ایم آر کا جائزہ دکھاتا ہے کہ کوویکسین سارس ۔ سی او وی ۔ 2 کی مختلف قسموں کو غیر موثر کرتا ہے اور دو مرتبہ میوٹیٹ ہوچکی قسموں کے خلاف بھی کارگر طور پر کام کرتا ہے ۔


آئی سی ایم آر کی این آئی وی نے سارس ۔ سی او وی ۔2 کی مختلف قسموں بی .1.1.7 (برطانیہ میں ملی قسم ) ، بی 1.1.28 ( برازیل میں ملی قسم ) اور بی1.351 ( جنوبی افریقہ کی قسم ) کو کامیاب طریقہ سے الگ کیا ۔


ہیلتھ ریسرچ کی اعلی یونٹ نے کہا کہ آئی سی ایم آر ۔ این آئی وی نے برطانیہ کی قسم اور برازیل کی قسم کو بے اثر کرنے کی کوویکسین کی افورڈیبیلیٹی کا ظاہر کرتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 21, 2021 11:19 PM IST