ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا: امریکہ میں موت کا تانڈو، پچھلے 24 گھنٹوں میں انفیکشن سے 4491 لوگوں کی موت

ادھر، کورونا وائرس (کوویڈ19)کی وبا کے خطرے کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صوبائی گورنروں سے بات چیت کرنے کے بعد ملک کی معیشت کو مرحلے وار طریقے سے کھولنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 17, 2020 12:45 PM IST
  • Share this:
کورونا: امریکہ میں موت کا تانڈو، پچھلے 24 گھنٹوں میں انفیکشن سے 4491 لوگوں کی موت
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، چین سے آنے والی سبھی پروازیں معطل کیں

واشنگٹن۔ عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے قہر سے امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4491 افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 32186 ہو گئی ہے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق جمعرات تک ملک میں اس وبا سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر 32186 پہنچ گئی ہے ۔ وہیں كووڈ -19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 658،263 تک پہنچ گئی ہے ۔عالمی ادارۂ صحت 11 مارچ کو كووڈ -19 کو وبا قرار دے چکا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے 2،101،073 افراد متاثر ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 140،835 ہو گئی ہے ۔



ٹرمپ انتظامیہ نے معیشت کھولنے کے لئے ہدایات جاری کیں

ادھر، کورونا وائرس (کوویڈ19)کی وبا کے خطرے کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صوبائی گورنروں سے بات چیت کرنے کے بعد ملک کی معیشت کو مرحلے وار طریقے سے کھولنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا،’’اب جب ہم اپنی زندگی کو پھر سے شروع کر رہے ہیں،تو ہم ایک محفوظ اور ڈھانچہ نما اور بہت ہی ذمہ دارانہ طریقے سے اپنی معیشت کو بدلنا شروع کررہے ہیں۔‘‘ ،’’میری انتظامیہ نئی وفاقی ہدایات جاری کررہی ہے جو گورنروں کو صوبوں کو پھر سے مرحلے وار طریقےسے کھولنے کی اجازت دے گی۔ یہ سخت حکمت عملی پر مبنی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اقتصادی زندگی کو بحال کرنے میں تین مرحلوں کی نشاندہی کرتی ہے اور گورنروں کے ذریعہ ان کی ریاست کی ضرورتوں کے مطابق بنائی جا سکتی ہے۔ ہم سبھی صوبوں کو ایک ساتھ نہیں کھول رہے ہیں۔ لیکن یہ احتیاطی قدم اٹھانے کا وقت ہے۔
First published: Apr 17, 2020 12:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading