کووڈ-19 وبا (COVID-19 Pandemic) کی وجہ سے ملک کی ایوی ایشن میں چھائی سستی کے درمیان نیشنل ایوی ایشن کمپنی ایئر انڈیا (Air India) نے 180 کیبن کرو ممبر (trainee cabin crew members) سے نوکری کی پیشکش واپس لے لی ہے۔ ایئر لائن (Airlines) کے ایک افسر نے سنیچر کو یہ جاnکاری دی۔ افسر نے کہا، ایئر انڈیا (Air India) نے 180 ٹرینی کرو ممبر سے ملازمت کی پیشکش واپس لے لی ہے۔ غور طلب ہے کہ ٹریننگ مکمل ہونے کے بعدAir India میں انہیں نوکری پر رکھے جاناتھا۔
ایسے ہی 6 جولائی کو ایک ٹرینی کو بھیجے گئے خط میں ایئر لائن نے کہا ، "ہوا بازی کے شعبے کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ، ایئر انڈیا کے ذریعہ آپ کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لئےٹریننگ دیناممکن نہیں ہے۔" خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ وجوہات کے پیش نظر ، جو کمپنی کے کنٹرول سے باہر ہیں ، ہم نے آپ کی ٹریننگ کو بند کرنے اور آگے خدمات کی پیش کش کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بینک گارنٹی کو کیا جارہا ہے واپس
خط میں کہا گیا ہے کہ ٹریننی نے ٹریننگ کے آغاز پر جو بینک گارنٹی جمع کرائی تھی وہ واپس کی جارہی ہے۔ جب اس بارے میں ایئر انڈیا کے ترجمان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ اندرونی معاملہ ہے ، جس پر ایئر لائن کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ملک اور بیرون ملک سفری پابندیوں کی وجہ سے ہوا بازی کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ملک کی تمام ایئرلائن کمپنیوں نے اخراجات کم کرنے کے لئے عملے کی تنخواہوں میں کمی اور جھٹنی جیسے اقدامات اٹھائے ہیں۔ 25 مارچ کو ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔ گھریلو پرواز کی خدمات دو ماہ بعد 25 مئی کو دوبارہ شروع ہوئی۔ حالانکہ ایئر لائنز کو کووڈ19 سے پہلے کی اپنی صلاحیت کا 45 فیصد کام کرنے کی اجازت ہے۔ کل سیٹوں کی بکنگ تقریبا 50-60 فیصد ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔