ہوم » نیوز » معیشت

الرٹ۔ اے ٹی ایم سے پھیل رہا ہے کورونا وائرس! اب پیسے نکالتے وقت کریں یہ کام

گجرات کے وڈوڈرا میں تین جوان کورونا انفیکشن کے شکار ہو گئے ہیں۔ ابتدائی جانچ کے مطابق، ایک اے ٹی ایم کا ان جوانوں نے استعمال کیا تھا۔

  • Share this:
الرٹ۔ اے ٹی ایم سے پھیل رہا ہے کورونا وائرس! اب پیسے نکالتے وقت کریں یہ کام
الرٹ۔ اے ٹی ایم سے پھیل رہا ہے کورونا وائرس! اب پیسے نکالتے وقت کریں یہ کام

نئی دہلی۔ کورونا وائرس وبا (Coronavirus Covid19) کو لے کر ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گجرات کے وڈوڈرا میں تین جوان کورونا انفیکشن کے شکار ہو گئے ہیں۔ جوانوں کو کورونا ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا ہے۔ ابتدائی جانچ کے مطابق، ایک اے ٹی ایم (ATM) کا ان جوانوں نے استعمال کیا تھا۔ ایک ہی دن میں تینوں جوانوں نے یہاں سے ہی پیسے نکالے تھے۔ ایسا اندیشہ ہے کہ تینوں جوان اے ٹی ایم کی وجہ سے ہی انفیکشن کے شکار ہوئے ہیں۔ جوانوں کے رابطے میں آئے 28  قریبی لوگوں کو ٹیسٹ رپورٹ سامنے آنے کے بعد کوارنٹین کر دیا گیا ہے۔


اس کے پیش نظر انڈین بینک ایسوسی ایشن (IBA) نے حال میں رہنما خطوط جاری کئے ہیں جن کی مدد سے بینک ملازمین اور کھاتے دار اس تیزی سے انفیکشن ہونے والی بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔


علامتی تصویر


اپنے مشوروں میں آئی بی آئی نے کھاتہ داروں سے کہا ہے کہ وہ بینک کی شاخوں میں جانے سے بچیں اور گھر سے ہی انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت کا استعمال کر کے آن لائن بینکنگ کریں۔ حالانکہ، ایس بی آئی سمیت کئی بینکوں نے کچھ سیفٹی ٹپس جاری کئے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں۔

بینک کے اے ٹی ایم کے کمرے میں کوئی شخص پہلے سے موجود ہے اور وہ پہلے سے اس کا استعمال کر رہا ہے تو اے ٹی ایم میں نہ جائیں۔

اے ٹی ایم کمرے میں الگ الگ جگہوں کو چھونے سے بچیں۔

اگر آپ فلو سے جوجھ رہے ہیں تو اے ٹی ایم کا استعمال کرنے سے بچیں۔

اے ٹی ایم کی لائن میں کھڑے رہنے کے دوران اچانک چھینک آتی ہے تو اپنے منھ کو بازو یا ٹشو سے ڈھکیں۔

استعمال کئے گئے ٹشو یا ماسک کو اے ٹی ایم کے کمرے میں نہ پھینکیں۔

اگر آپ نے کسی بھی سطح کو چھوا ہے تو فورا سینیٹائزر سے ہاتھوں کو صاف کریں۔

اے ٹی ایم لائن میں کھڑے رہتے ہوئے اپنے چہرے، ناک اور منھ کو چھونے سے بچیں۔ لائن میں لوگوں سے ایک میٹر کی دوری رکھیں۔

اے ٹی ایم چیمبر میں اگر غلطی سے کسی سطح کو چھو لیا ہے تو فورا وائپس اور سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کریں۔
First published: Apr 24, 2020 06:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading