ہوم » نیوز » عالمی منظر

کووڈ۔ 19: بنگلہ دیش میں افطار پارٹیوں پر پابندی

وزارت نے کہا کہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اس بار رمضان میں شام کی نماز کے لئے مسجدوں میں 12 سے زیادہ لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 24, 2020 06:42 PM IST
  • Share this:
کووڈ۔ 19: بنگلہ دیش میں افطار پارٹیوں پر پابندی
بنگلہ دیش میں افطار پارٹیوں پر پابندی

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش نے کورونا وائرس (کووڈ 19) کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کی فہرست میں رمضان کے دوران افطار پارٹیوں پر روک لگادی ہے۔ بنگلہ دیش کے مذہبی معاملوں کی وزارت نے جمعہ کو اس ضمن میں اعلان کیا۔ وزارت نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے اس دور میں ’سماجی دوری‘ کو بنائے رکھنے کے لئے کسی شخص یا یونینوں کو افطار پارٹی میں شامل ہونے یا اس کے انعقاد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


وزارت نے کہا کہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اس بار رمضان میں شام کی نماز کے لئے مسجدوں میں 12 سے زیادہ لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان 12لوگوں میں سینئر مولوی اور مسجد کے دیگر کارکنان ہی شامل ہوں گے۔ بنگلہ دیش کے مسلمان ہفتے سے رمضان کے روزے رکھ سکتے ہیں اور جمعہ کی شام چاند دکھنے پر تراویح کی نماز ادا کی جائے گی۔




حال میں بنگلہ دیش کی مسجدوں میں عام دنوں میں پانچ لوگوں کو ہی نماز پڑھنے کی اجازت ہے جبکہ جمعہ کی نماز کے لئے دس لوگوں کی تعداد مقرر کی گئی ہے۔
First published: Apr 24, 2020 06:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading