ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹے میں ملے ریکارڈ 40 ہزار سے زیادہ نئے مریض، متاثرین کی تعداد ہوئی 11.18 لاکھ

ملک کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے حالات پر نگاہ ڈالیں تو سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں کورونا وائرس کے 9518 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 258 افراد کی موت ہوئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 20, 2020 12:23 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹے میں ملے ریکارڈ 40 ہزار سے زیادہ نئے مریض، متاثرین کی تعداد ہوئی 11.18 لاکھ
کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹے میں ملے ریکارڈ 40 ہزار سے زیادہ نئے مریض

نئی دہلی۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 40 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11.18 لاکھ ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40425 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1118043 ہوگئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 681 سے بڑھ کر 27،497 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران22664 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور اب تک 700087 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ فی الوقت ملک میں کورونا وائرس کے 390459 فعال کیسز ہیں۔



ملک کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے حالات پر نگاہ ڈالیں تو سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں کورونا وائرس کے 9518 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 258 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3،10،455 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11،854 ہوگئی ہے جبکہ 1،69،569 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ریاست تمل ناڈو ملک میں دوسرے مقام پر ہے جہاں 4979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اسی عرصہ کے دوران 78 افراد کی موت ہوگئی ۔ مجموعی طور پر اس ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 1،70،693 اور مرنے والوں کی تعداد 2481 ہوگئی ہے ۔ ریاست کے اسپتالوں سے 1،17،915 افراد کو شفایابی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں وائرس کے کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ دارالحکومت میں کورونا سے اب تک 1،22،793 افراد متاثر ہوئے ہیں اورہلاکتوں کی تعداد 3628 ہے۔ اب تک 1،03،134 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک کورونا متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ ریاست میں 63722 افرادوبا کا شکار ہوئے ہیں اور1331 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 23،065 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات وائرس متاثرین کے لحاظ سے پانچویں مقام پر ہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر ، دہلی اور تمل ناڈو کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ گجرات میں 48،355 افراد وائرس سے متاثر اور 2142 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ریاست میں 34،901 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 49247 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا سے 1146 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 29،845 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ایک اور ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 45076 پر پہنچ چکی ہے اور 415 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 32438 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے وہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں مغربی بنگال سے آگے نکل گیا ہے۔ ریاست میں 49650 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 642 ہوگئی ہے جبکہ 22890 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں42487 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1112 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 24883 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 29434 ہوگئی ہے اور اب تک 559 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 21730 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 26164 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 349 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جان لیوا کورونا وائرس سے مدھیہ پردیش میں 721 ، پنجاب میں 254 ، جموں و کشمیر میں 244 ، بہار میں 217 ، اڈیشہ میں 91 ، آسام میں 57 ، اتراکھنڈ میں 52 ، جھارکھنڈ میں 49 ، کیرالہ میں 42 ، پڈوچیری میں 28 ، چھتیس گڑھ میں 24 ، گوا میں 22 ، چنڈی گڑھ میں 12 ، ہماچل پردیش 11 ، تری پورہ میں پانچ ، اروناچل پردیش میں تین ، میگھالیہ ، لداخ ، دادرا نگر حویلی اور دمن دیو میں دودو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 20, 2020 11:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading