உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19 : کورونا کی رفتار پر بریک! گزشتہ 24 گھنٹے میں 2483 نئے کیسیز، 30 اموات

    Covid-19 : کورونا کی رفتار پر بریک! گزشتہ 24 گھنٹے میں 2483 نئے کیسیز، 30 اموات ۔ علامتی تصویر ۔

    Covid-19 : کورونا کی رفتار پر بریک! گزشتہ 24 گھنٹے میں 2483 نئے کیسیز، 30 اموات ۔ علامتی تصویر ۔

    Covid-19 Updates : کورونا انفیکشن کے محاذ پر ملک کے لیے اچھی خبر ہے۔ کورونا وائرس کی رفتار میں معمولی کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2483 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک روز قبل 2541 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کورونا انفیکشن کے محاذ پر ملک کے لیے اچھی خبر ہے۔ کورونا وائرس کی رفتار میں معمولی کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2483 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک روز قبل 2541 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ یومیہ پازیٹیویٹی کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اب یہ تعداد 0.55 فیصد ہو گئی ہے۔ جبکہ کل یہ 0.84 فیصد تھی ۔ آج بھی 30 مریضوں کی کورونا کی وجہ موت ہوگئی ۔

      دہلی میں پیر کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1,011 نئے کیسز سامنے آئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے ایک مریض کی موت ہو گئی۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن کی شرح 6.42 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ انفیکشن کے نئے معاملات کے بعد دہلی میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 18,75,887 ہو گئی ہے۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے ایک مریض کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26,170 ہو گئی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پٹن میں جیش محمد کے 2 ہائی برڈ دہشت گرد ہتھیار کے ساتھ گرفتار، کیس درج، تفتیش جاری


      اس سے قبل اتوار کو دہلی میں کووڈ-19 کے 1,083 نئے معاملات درج ہوئے تھے اور ایک مریض کی موت ہو گئی تھی۔ انفیکشن کی شرح 4.48 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔ اس سے پہلے دہلی میں ہفتہ کو کووڈ-19 کے 1,094 نئے معاملات سامنے آئے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 13 جنوری کو دہلی میں کووڈ-19 کے ریکارڈ 28,867 معاملے سامنے آئے تھے۔ دہلی میں 14 جنوری کو انفیکشن کی شرح 30.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

       

      یہ بھی پڑھئے : لولاب میں ہندو مسلم بھائی چارہ کی بہترین مثال، پنڈت خاتون ریتا کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی


      ادھر پیر کو مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے 84 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 78,76,925 ہوگئی، جب کہ کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 1,47,834 پر مستحکم رہی۔ ریاستی محکمہ صحت کے ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ اکولا، لاتور، ناسک اور اورنگ آباد میں انفیکشن کا ایک بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

      دارالحکومت ممبئی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 56 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد پونے میں 23، ناگپور میں چار جبکہ کولہاپور میں کورونا وائرس انفیکشن کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: