ہوم » نیوز » عالمی منظر

خوش خبری! چین کی ویکیسن 90 فیصد کورونا مریضوں پر اثردار ثابت، آخری ٹیسٹ باقی

سنوویک کے مطابق، یہ ویکیسن انسانوں پر کافی اثردار ہے اور ہیومن ٹرائل میں سامنے آیا ہے کہ اس کے اثر سے کورونا مریضوں میں امیون ریسپانس کافی تیزی سے شروع ہو جاتا ہے۔

  • Share this:
خوش خبری! چین کی ویکیسن  90 فیصد کورونا مریضوں پر اثردار ثابت، آخری ٹیسٹ باقی
چین کی ویکیسن 90 فیصد کورونا مریضوں پر اثردار ثابت

پیئچنگ۔ چین (China) کی ایک دواساز کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ذریعہ تیار کی گئی کورونا انفیکشن (Coronavirus) کی ویکیسن (Vaccine) ہیومن ٹرائل میں 90 فیصد مریضوں پر اثردار ثابت ہوئی ہے۔ چین کے پیئچنگ میں واقع سنوویک بائیوٹیک (Sinovac Biotech Ltd)  کا کہنا ہے کہ اس نے ایسی ویکیسن بنا لی ہے جس کے نتیجے اب تک دنیا میں بنائی جا رہی ویکیسن میں سب سے بہتر ہیں۔ کمپنی کے مطابق، ان کی ویکیسن نہ صرف 90 فیصد معاملوں میں اثردار ہے بلکہ محفوظ بھی ہے۔


سنوویک کے مطابق، یہ ویکیسن انسانوں پر کافی اثردار ہے اور ہیومن ٹرائل میں سامنے آیا ہے کہ اس کے اثر سے کورونا مریضوں میں امیون ریسپانس کافی تیزی سے شروع ہو جاتا ہے۔  CoronaVac نامی اس ویکسین نے ٹرائل میں حصہ لینے والوں میں دو ہفتے بعد وائرس کو نیوٹرلائز کرنے والی اینٹی باڈیز بنانا شروع کر دیا تھا۔ گلوبل ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق، نہ تو کسی بھی شخص میں کوئی سائڈ افیکٹ نظر آیا ہے اور نہ اس ویکسین کے پروڈکشن میں کوئی مسئلہ آنے والا ہے۔ حالانکہ رپورٹ کے مطابق، اس ویکسین کے آخری مرحلے کا ٹیسٹ ابھی بھی باقی ہے۔


نوے فیصد کامیاب ہے ویکسین


اس ویکیسن کا ٹرائل ایسٹرن چائنا کے جنگیاسو پروونشل سینٹر فار ڈسیزز کنٹرول اینڈ پریونشن میں کیا جا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، اب تک یہاں 18-59 کی عمر کے 743 صحت مند لوگوں کو شیڈیول پر شاٹس یا پلسیبو دیا جا چکا ہے۔ اس میں سے  143 والنٹئیر پہلے مرحلے میں حصہ لے رہے ہیں جن میں ویکسین کی سیکورٹی کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس میں وائرس کے ڈیڈ اسٹرین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ ویکسین اسرائیل کی ویکسین سے بھی زیادہ اثردار بتائی جا رہی ہے۔ اس ویکسین کو انسانوں پر 78 فیصد کارآمد بتایا گیا تھا لیکن اسے 90 فیصد بتایا جا ریا ہے۔
First published: Jun 16, 2020 01:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading