ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اروند کیجریوال نے صحافیوں اور ان کے کنبے کے اراکین کیلئے مفت Vaccination Center کا کیا افتتاح

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں ویکسین کی قلت ہے۔ مرکز ویکسین خریدکر ریاستوں کو فراہم کرے۔

  • Share this:

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind kejriwal) نے آج دہلی میں صحافیوں کے لیے آئی ٹی او میں ویکسی نیشن سنیٹر (Vaccination Center) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں ویکسین کی قلت ہے۔ مرکز ویکسین خریدکر ریاستوں کو فراہم کرے۔ سی ایم نے کہا کہ یہ سیاست کاوقت نہیں ہے، سب کومل کرکام کرنا ہوگا۔ بتادیں کہ وزیراعلی کے اروند کیجریوال (Central Government) نے آج ماتاسندری روڈ پر واقع سرکاری سرودیہ بال/کنیا اسکولوں میں صحافیوں اور ان کے کنبہ کے اراکین کے لئے فری ویکسینیشن سنٹر کی شروعات کی جس میں 18سے 44اور 45برس سے زیادہ عمر کے صحافیوں اور ان کے کنبہ کے اراکین کو ویکسین لگوا سکتے ہیں اور موقع پر رجسٹریشن بھی ہوگا۔

کیجریوال نے ویکسنیشن سنٹر شروع کرنے کے بعد میڈیا سے کہاکہ آج سے اس اسکول میں صحافیوں اور ان کے کنبہ کے لوگوں کے لئے ویکسینیشن کا انتظام شروع کیا جارہا ہے۔ کئی دنوں سے صحافیوں کی طرف سے مانگ کی جارہی تھی کہ ان کے لئے خصوصی انتظام ہونا چاہئے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ آج یہ نظام اسکول میں شروع کیا جارہا ہے۔ یہاں پر 18سے 44اور 45برس سے زیادہ عمر کے دونوں زمروں کے صحافیوں اور ان کے کنبہ کے لوگ آکر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔


ویکسین لگوانے کے لئے موقع پر ہی رجسٹریشن کیا جاسکے گا۔ میری تمام صحافیوں سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں آکر ویکسین لگوائیں۔ اس وقت ویکسین کے ذریعہ ہی خود کو کوروناسے بچایا جاسکتا ہے۔



وہیں ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا نے ٹویٹ کیا کہ میڈیا کے تمام ساتھی کالی مندر کے قریب واقع ایک سرکاری اسکول میں اپنا اور اپنے اہل خانہ کو ٹیکہ لگوا سکتے ہیں۔
.
Published by: Sana Naeem
First published: May 31, 2021 07:21 PM IST