ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں جاری ہے کورونا کا قہر، 35 ہزار سے زیادہ معاملے، 761 کی موت

پاکستان میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار سے زیادہ ہو گئی اور اب تک 761 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 14, 2020 12:01 PM IST
  • Share this:
پاکستان میں جاری ہے کورونا کا قہر، 35 ہزار سے زیادہ معاملے، 761 کی موت
پاکستان میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار سے زیادہ ہو گئی اور اب تک 761 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

اسلام آباد۔ پاکستان میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار سے زیادہ ہو گئی اور اب تک 761 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق منگل کو ریکارڈ 2255 نئے معاملے درج کئے گئے۔ ملک میں پہلی بار متاثرین کی تعداد ایک دن میں 2000 کی تعداد سے تجاوز کر گئی۔ اس سے پہلے سنیچر کو 1991 معاملے سامنے آئے تھے۔


ابھی 24787 مریضوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے جبکہ 8812 مریضوں کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ متاثرین میں سے صحت مند ہونے کی شرح 25.7 فیصد ہے۔ صوبہ پنجاب سب سے شدید متاثر ہے جہاں اب تک 13225 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد صوبہ سندھ میں حالت نازک ہے جہاں کل 12610 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔




اس کے بعد خیبر پختونخوا میں صورتحال سنگین ہے، جہاں 5021 لوگ متاثر ہوئے ہیں لیکن یہاں سب سے زیادہ 267 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ بلوچستان صوبے میں 2158 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں 759 متاثر ہیں اور گلگت بلتستان کے علاقے میں 475 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں اب تک 218 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں 214 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک 317699 معاملات کی جانچ کی جا چکی ہے۔ پاکستان کے صدر عارف علوی نے کورونا بحران کے اس دور میں صحت کے اہلکاروں اور طبی یونیورسٹیوں کے اہم کردار کی تعریف کی ہے۔
First published: May 14, 2020 12:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading